دہلی پولیس کی کارروائی میں جیش محمد سے وابستہ تین مبینہ دہشت گرد گرفتار
فائل فوٹو
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کشمیرسے اسلامک اسٹیٹ آف جموں وکشمیرکے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے۔ مقامی پولیس کی مدد سے اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کشمیرسے اسلامک اسٹیٹ آف جموں وکشمیرکے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتارکیا ہے۔ مقامی پولیس کی مدد سے اس کارروائی کو انجام دیا گیا ہے۔ گرفتارکئے گئے مبینہ دہشت گردوں کے پاس سے بڑی مقدارمیں ہتھیاراورمشکوک اشیا برآمد کی گئی ہے۔
اس سے قبل حال ہی میں دہلی پولیس نے دو مبینہ دہشت گردوں کے شہرمیں گھسنے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے ان کی ایک تصویرجاری کی تھی اورلوگوں سے ان کے بارے میں اطلاع دینے کی اپیل کی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں دہشت گرد کشمیرکے رہنے والے ہیں اوردہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہیں۔ پولیس نے جو تصویرجاری کی ہےاس میں اردومیں لکھا ہے 360 کلومیٹراورفیروز 9 کلومیٹر۔ حالانکہ ابھی اس بات کی پختہ اطلاع نہیں ملی ہے کہ یہ تصویرکہاں کی ہے، لیکن ان کے پیچھے لگے ایک پوسٹرمیں پاکستانی رینجرکے ایک جوان کی تصویرنظرآرہی ہے۔ اب پولیس ان مبینہ دہشت گردوں کی تلاش میں گیسٹ ہاوس اورہوٹل والوں کوآگاہ کررہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔