உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں  2 افغانیوں کے پاس سے ملا 325 KG ڈرگس، 1200 کروڑ روپے کی ہے قیمت

    Drugs case : دہلی پولیس کے مطابق ان دونوں افغان شہریوں کی شناخت مصطفیٰ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نارکو ٹیرر سنڈیکیٹ کے تحت بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دو افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 312.5 کلو گرام (3 کوئنٹل) میتھامفیٹامائن اور 10 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ ان Drugs کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 1200 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

      دہلی پولیس کے مطابق ان دونوں افغان شہریوں کی شناخت مصطفیٰ اور رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو نارکو ٹیرر سنڈیکیٹ کے تحت بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ابتدائی طور پر ان کے پاس سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی لیکن بعد میں پوچھ گچھ پر ان کے پاس سے منشیات کا اتنا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا۔

      دہلی کی تاریخ میں پکڑی گئی میتھم فیٹامین اور ہیروئن کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔ پولیس کے مطابق منشیات کی یہ کھیپ چنئی، لکھنؤ اور پھر دہلی بھیجی گئی تھی۔ جن لوگوں نے ان بڑے نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیا ان میں سی پی للت موہن نیگی، اے سی پی ہردے بھوشن، انسپکٹر ونود بدولا، انسپکٹر سندر گوتم اور یشپال بھاٹی شامل ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: