ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یو تنازع : کنہیا کی ضمانت عرضی کی مخالفت نہیں کرے گی دہلی پولیس

نئی دہلی : جے این یو میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے تئیں پولیس کمشنر بی ایس بسی کا بڑا بیان آیا ہے۔ بسی نے کہا کہ وہ کنہیا کو کلین چٹ تو نہیں دے رہے ہیں ، لیکن اگر اس کی طرف سے ضمانت کی اپیل کی جاتی ہے ، تو دہلی پولیس اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔ پولیس کمشنر کے اس بیان سے صاف ہے کہ گزشتہ پانچ دن سے سلاخوں کے پیچھے دن گزار رہے کنہیا کو جلد ہی رہائی مل سکتی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 17, 2016 05:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

غور طلب ہے کہ کنہیا کی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج اس کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا ، جہاں سے کورٹ نے اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ کنہیا اب 2 مارچ تک تہاڑ جیل میں رہے گا۔ کورٹ کی کارروائی کے بعد دہلی کے پولیس کمشنر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کنہیا کو کلین چٹ نہیں دے رہا ہوں ، لیکن اگر اس کی جانب سے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دی جاتی ہے تو دہلی پولیس اس کی مخالفت نہیں کرے گی۔

First published: Feb 17, 2016 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading