سی بی ایس ای پیپر لیک : وہاٹس ایپ گروپ سے لیک ہوا تھا پیپر ، پولیس کررہی ہے ایڈمن سے پوچھ گچھ
سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپروں کو 10 وہاٹس ایپ گروپ کے توسط سے لیک کیا گیا
- News18 Hindi
- Last Updated: Mar 30, 2018 05:45 PM IST

فائل فوٹو
نئی دہلی : سی بی ایس ای پیپر لیک معاملہ میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپروں کو 10 وہاٹس ایپ گروپ کے توسط سے لیک کیا گیا ، جس میں 50 سے زیادہ ممبران تھے۔ ان ممبروں میں کچھ کوچنگ سینٹروں کے اساتذہ بھی تھے۔ دہلی پولیس مسلسل اس وہاٹس ایپ گروپ کے ممبروں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔
سی بی ایس ای کے 10 ویں کے ریاضی اور 12 ویں کے معاشیات کے پیپر منسوخ ہونے کی وجہ سے پٹنہ کے طلبہ بھی کافی کشیدگی میں ہیں۔ جیسے ہی کل پیپر منسوخ ہونے کی خبر سامنے آئی ہے ، طلبہ میں ایک خوف دیکھنے کو مل رہا ہے۔ طلبہ کے مطابق ان کیلئے یہ کافی افسوسناک ہے ۔ اس طرح امتحان منسوخ ہونے سے وہ مایوس ہیں۔
طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرست اور اساتذہ کا بھی ماننا ہے کہ سی بی ایس ای میں پہلی مرتبہ اس طرح پیپر لیک کی خبر آئی ہے۔ ایسے میں ہمیں اب بچوں کے مستقبل کی فکر ستانے لگی ہے۔
#CBSEPaperLeak: The exam papers were circulated in 10 WhatsApp groups with more than 50 members each including private tutors, students and parents. Delhi Police Crime Branch is questioning admins of these WhatsApp groups.
— ANI (@ANI) March 30, 2018