نئی دہلی: لوٹ کی اب تک کی سب سے بڑی رقم برآمد کرنے کی وجہ سے دہلی پولیس کا نام لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر بھیم سین بسی نے آج ٹوئٹر پر اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ کی نمائش کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
لوٹ کا یہ واقعہ 26 نومبر کو دہلی کے گووندپوری میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا تھا، جہاں ایکسس بنک کے 22 کروڑ 49 لاکھ 89ہزار 500 روپے سے بھری ایک کیش وین کو ڈرائیور لیکر فرار ہوگیا تھا۔
DP enters the Lima Book of Records for making India's largest ever cash recovery of ₹22.49 Crores of stolen money. pic.twitter.com/aXcOoHD3ky
— BS Bassi (@BhimBassi) January 2, 2016
اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں اگلےدن اس لوٹ کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جنوب مشرقی دہلی کی پولیس ٹیم نے ڈرائیور پردیپ شکلا کو گرفتار کرکے لوٹ کی یہ رقم محض دس گھنٹے کے اندر برآمد کرلی تھی۔
ڈرائیور لوٹ کی رقم کے ساتھ اوکھلا منڈی کے ایک گودام میں چھپا ہوا تھا۔ جب پولیس نے اسے پکڑا اس وقت اس نے لوٹ کی رقم میں سے محض گیارہ ہزار روپے خرچ کئے تھے۔ لوٹ کی اس واردات اور اسے سلجھانے میں کی گئی پولیس کارروائی نے میڈیا میں بھی کافی سرخیاں بٹوری تھیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔