نئی دہلی : دہلی پولیس نے بوانا کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعہ کے سلسلہ میں آج اس کے مالک منوج جین اور چھ دیگر کے خلاف عدالت میں فردجرم داخل کی۔بوانا کی آتش بازی بنانے والی اس فیکٹری میں 20جنوری کو زبردست آگ لگ گئی تھی جس میں 17لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس فیکٹری میں پٹاخے پیک کئے جاتے تھے اور مالک نے اسے کرایہ پر لیا تھا۔
فرد جرم چیف میٹروپولیٹن گگن دیپ سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔ عدالت نے فردجرم کا نوٹس لیتے ہوئے فیکٹری مالک منوج جین اور شریک مالک للت گوئل اور پانچ دیگر کو طلب کرتے ہوئے چار اپریل کو حاضر ہونے کے لئے کہا۔آتش بازی بنانے والی اس دو منزلہ فیکٹری کے گراونڈ فلور میں لگی آگ میں 10خواتین سمیت 17لوگوں کی موت ا ور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔