உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جے این یو کے 3 طالب علموں کے خلاف دہلی پولیس نے جاری کیا لک آوٹ سرکلر

    نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگانے کے کیس میں تین طالب علموں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

    نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگانے کے کیس میں تین طالب علموں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے جے این یو میں ملک مخالف نعرے لگانے کے کیس میں تین طالب علموں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ دہلی پولیس نے جن تین لوگوں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے ان کے نام عمر خالد، انربن اور ریاض ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر 9 فروری کو جے این یو کیمپس میں ہوئے ملک مخالف نعروں میں مبینہ شمولیت کا الزام ہے۔ نوٹس جاری کرنے پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک حفاظتی اقدام ہے۔

      بتا دیں کہ جے این یو کے ان طلبہ پر الزام ہے کہ پارلیمنٹ حملے کے مجرم افضل گرو کی حمایت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہوئے پروگرام کے انعقاد میں ان کا اہم رول تھا اور اسی دن کے بعد سے عمر خالد لاپتہ ہے۔

      تاہم خالد اور دوسرے ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس نے دہلی، یوپی، بہار، بنگال، جموں و کشمیر سمیت 10 ریاستوں میں 80 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ لیکن ابھی تک عمر کا کچھ بھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔
      First published: