نئی دہلی۔ نظام الدین مرکز کے مولانا سعد کے شاملی ضلع کے پاس کاندھلہ کے فارم ہاوس پر دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم چھاپہ کے لئے پہنچی۔ ٹیم اپنی حفاظت کے لئے احتیاطا پی پی آئی کٹ میں ہے۔ حال ہی میں دہلی پولیس نے مولانا سعد کو انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اگر کورونا ٹیسٹ (COVID-19 Test) نہیں کرایا تو وبا پھیلنے کے الزام میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
جماعت سے منسلک معاملہ کی جانچ کر رہی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ مولانا سعد نے ابھی تک کورونا کا ٹیسٹ نہیں کرایا ہے۔ انہیں یہ ٹیسٹ سرکاری اسپتال میں کرانا ہے۔ اس کے لئے انہیں ایمس اور آر ایم ایل میں ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تبلیغی جماعت کے افراد: فائل فوٹو
حال ہی میں کرائم برانچ نے اپنے بڑے افسروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سعد سے کہا گیا ہے کہ پہلے وہ اپنی سرکاری جانچ کرائیں۔ پولیس جب ان کی رپورٹ دیکھ لے گی اس کے بعد ہی انہیں سمن جاری کیا جائے گا اور آگے کی پوچھ گچھ میں شامل کیا جائے گا۔ کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سعد ذاکر نگر کے گھر میں کوارنٹین ہیں۔ باوجود اس کے اب تک سرکاری اسپتال میں جا کر ٹیسٹ نہیں کرایا ہے۔
ٹیسٹ میں منفی بتایا گیا
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے مولانا سعد کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی خبر سامنے آئی تھی۔ مولانا سعد کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کرنے والے شخص نے بتایا تھا کہ وہ کورونا مثبت نہیں ہیں۔ اس شخص نے یہ دعویٰ اس وقت کیا تھا جب نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار نے جب مولانا کے موبائل پر فون کیا تو فون اٹھانے والے شخص نے خود کو سعد کا بیٹا بتایا تھا۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔