ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی: لڑکی کی پٹائی کا ویڈیو وائرل، وزیرداخلہ نے دیئے سخت کارروائی کے احکامات

ایس آئی کے ملزم لڑکے کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرلیا ہے اورگرفتار کرکے ایک دن کی ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔

  • Share this:
دہلی: لڑکی کی پٹائی کا ویڈیو وائرل، وزیرداخلہ نے دیئے سخت کارروائی کے احکامات
دہلی پولیس نے ملزم شخص کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

دہلی کے تلک نگر میں ایک لڑکی کو بے رحمی سے پیٹنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ معاملہ علم میں آتے ہی دہلی پولیس نے ملزم نوجوان کے خلاف عصمت دری کا کیس درج کرلیا ہے اور گرفتارکرکے ایک دن کی ریمانڈ پربھیج دیا ہے۔


ملزم نوجوان کا نام روہت تومرہے۔ ملزم نوجوان دہلی پولیس کے ہی ایک ایس آئی کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے پرنوٹس لیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ لڑکی کی پٹائی کا وائرل ویڈیو ان کی جانکاری میں ہے۔


اس معاملے میں انہوں نےدہلی پولیس کمشنر سے بات کی ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کمشنر نے اس معاملے میں سخت سے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔


واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ملزم نوجوان روہت لڑکی کو بے رحمی سے پیٹ رہا ہے۔ پہلے وہ اسے پیٹتا ہے، پھر پیٹ پرزورسے پیرمارکرگرادیتا ہے۔ ویڈیومیں نوجوان کے دوستوں کی آوازآتی ہے، جو اسے مارنے سے روکتے ہیں، لیکن کوئی آگے نہیں بڑھتا۔  





یہ ویڈیو کئی فیس بک اورٹوئٹرپیج سے شیئرکیا گیا ہے، جو تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    بریلی : بیٹے کی چاہت میں بے رحم باپ نے معصوم بیٹی کو چھت سے نیچے پھینکا ، حالت نازک

یہ بھی پڑھیں:    بلند شہر : حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی تین طلاق متاثرہ مسلم خاتون پر تیزاب حملہ ، حالت سنگین

یہ بھی پڑھیں:  شاملی : گھر سے اغوا کرکے خاتون کی اجتماعی آبروریزی ، دو نوجوان گرفتار

 

 
First published: Sep 14, 2018 04:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading