உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پولیس کو شک: براڑی میں کالا جادو کے جال نے لے لی 11 لوگوں کی جان

     کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے براڑی میں  ایک ہی گھر کے 11 لوگوں کی موت کے موقع واردات پر پہنچ کرتے ہوئے کالے جادو کی وجہ سے پورے گھر والوں کی جان جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔

    کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے براڑی میں ایک ہی گھر کے 11 لوگوں کی موت کے موقع واردات پر پہنچ کرتے ہوئے کالے جادو کی وجہ سے پورے گھر والوں کی جان جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔

    کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے براڑی میں ایک ہی گھر کے 11 لوگوں کی موت کے موقع واردات پر پہنچ کرتے ہوئے کالے جادو کی وجہ سے پورے گھر والوں کی جان جانے کا شک ظاہر کیا ہے۔

    • Share this:
      دہلی کی براڑی میں اتوار صبح ایک گھر میں ایک ہی اہل خانہ کے 11 لوگوں کی موت کے معاملے میں دہلی پولیس نے معاملہ کرائم برانچ کو سونپ دیا ہے۔ اس معاملے میں براڑی تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیق بھی کی جارہی ہے۔ اس واقعہ سے لوگ صدمے میں ہیں۔

      دہلی پولیس کے ذریعہ معاملہ کرائم برانچ کو ٹرانسفر کردیا ہے۔  کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آلوک کمار نے موقع پر پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے لکھے پیپر اشارہ کررہے ہیں کہ کالے جادو کی وجہ سے پورے گھر والوں کی جان گئی ہے۔

      ایڈیشنل ڈی سی پی ونیت کمار نے اس معاملے میں میڈیا کو بتایا کہ گھرکی تلاشی میں کچھ ہاتھوں سے لکھے نوٹس ملے ہیں۔ ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پورا گھر کسی روحانی یا مذہبی عمل میں ملوث تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ کے لوگوں کے منہ اور آنکھیں اسی طرح سے بندھی ہوئی ہیں، جیسے گھر میں ملے نوٹس میں لکھا ہے۔ پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق گھر میں ملے ایک رجسٹر میں 7 سے 8 صفحات میں اسی طرح کی باتیں لکھی گئی ہیں۔ پولیس اس اس پہلو پر بھی فوکس کرکے جانچ کررہی ہے۔

      واضح رہے کہ اتوار صبح دہلی کے براڑی علاقے کے ایک گھر میں ایک ہی گھر کے 11 لوگ مردہ پائے گئے تھے، ان میں سے 10 لوگوں کی لاش پھانسی سے لٹکی ملی تھی، جبکہ ایک بزرگ خاتون کی لاش ایک کمرے میں پڑی ہوئی ملی تھی۔ پھانسی پر لٹکی ملی سبھی لاشوں کے منہ، آنکھیں اور ہاتھ پیر بندھے ہوئے تھے۔ وہیں بزرگ خاتون کی گردن پر انگلیوں کے نشان ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے قتل کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔

      Press-Release-Copy

      مرنے والوں میں 77 سالہ نارائن دیوی، ان کے دو بیٹے بھونیش (50) اور للت (45)، دو بہو سویتا (48) اور ٹینا (42)، ان کی بیٹی پرتبھا (57)، ان کی ناتن پرینکا (33) اور ان کے پوتے پوتیاں نیتو (25)، مونو (23)، دھروپ (15) اور شیوم (15) شامل ہیں۔ اس گھر میں ایک پالتو کتا بھی رہتا ہے جو مکان کی تیسری منزل میں بندھا ہوا ملا ہے۔ گھر کے سبھی افراد کی موت کے بعد ہاوس آف اسٹرے اینیملس نام کے ایک این جی او نے بھاٹی خاندان کے پالتو کتے کو اپنی نگرانی میں لے لیا ہے، اس کی دیکھ بھال اب این جی او ہی کرے گا۔

      زیوارت اور نقدی سمیت تمام قیمتی سامان موجود

      پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق گھر میں چوری کی واردات کی کوئی نشانی نہیں ہے۔ گھر میں رکھا نقدی، خواتین کے جسم پر زیورات سب اسی طرح ہیں۔ گھر سے موبائل فون سمیت کوئی بھی قیمتی سامان غائب نہیں ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔
      First published: