ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے این یومعاملہ: دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں شہلا راشد کا نام بھی شامل، کنہیا کماراورعمرخالد سمیت 10 پرملک سےغداری کا الزام

کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان کی گرفتاری سے بڑا تنازعہ ہوگیا تھا۔ اپوزیشن نے پولیس پربرسراقتداربی جے پی کے اشارے پرکام کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • Share this:
جے این یومعاملہ: دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں شہلا راشد کا نام بھی شامل، کنہیا کماراورعمرخالد سمیت 10 پرملک سےغداری کا الزام
جے این یو طلبہ یونین کے سابق لیڈرکنہیا کماراورشہلا راشد ودیگر: فائل فوٹو

ملک کے مشہورومعروف تعلیمی ادارہ جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے سابق صدرکنہیا کمار، عمرخالداورانربان بھٹاچاریہ سمیت 10 طلبا کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے میں دہلی پولیس نے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سُمیت آنند کی عدالت میں 1200 صفحات پرمشتمل چارج شیٹ داخل کی۔ پٹیالہ کورٹ اس معامللے میں 15 جنوری سے سماعت شروع کرے گی۔


اس چارج شیٹ میں کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان بھٹاچاریہ کے علاوہ 7 کشمیریوں کوبھی ملزم بنایا گیا ہے۔  چارج شیٹ میں عاقب حسین، مجیب حسین، منیب حسین، عمرگل، رایرارسول، بشیربھٹ سمیت جے این یوکے کئی طلبا پرملک سے غداری کا چارج لگایا گیا ہے۔ ان تمام کشمیری طلبا سے بھی پوچھ گچھ کی جاچکی ہے، لیکن انہیں بغیرگرفتاری کے چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف چارج شیٹ میں 124 اے (ملک سے غداری) 323 ,465 ,471 ,143 ,149 ,147 اور120 بی جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔


اس چارج شیٹ میں طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلا راشد اورڈی ایم کے لیڈر ڈی راجا کی بیٹی اپراجتا راجا پربھی ملک سے غداری کا الزام لگایا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل شہلا راشد کا نام اس معاملے میں نہیں تھا، لیکن انہوں نے طلبہ کی گرفتاری سے متعلق تحریک کی قیادت کی تھی۔


اس چارج شیٹ کے کالم 12 میں 36 ملزم ہیں، جن پرعدالت طے کرے گی کہ انہیں ملزم بنانا ہے یا نہیں۔ ان 36 کے خلاف پولیس کوراست ثبوت نہیں ملے ہیں۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کے مطابق گواہوں کے بیانات کے بعد ملک سے غداری کا یہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ گواہوں کےمطابق کنہیا کمارنے بھی ملک مخالف نعرے لگائے تھے، وہیں عمرخالد کے خلاف دھوکہ دہی کا بھی معاملہ درج کیا گیا ہے۔  اس کے علا





واضح رہے کہ پارلیمنٹ پرحملے کے قصوروارافضل گروکوپھانسی پرلٹکائے جانے کی مخالفت میں سال 2016 میں جے این یوکیمپس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ جے این یوکے اس متنازعہ پروگرام سے لوگوں میں ناراضگی پھیلی تھی۔ الزام لگے تھے کہ پروگرام کے دوران مبینہ طورپرملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔



اس متعلق کنہیا کمار، عمرخالد اورانربان کویہ پروگرام منعقد کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ ان تمام پرملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ حالانکہ ان کی گرفتاری سے بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اپوزیشن نے پولیس پربرسراقتداربی جے پی کے اشارے پرکام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
First published: Jan 14, 2019 04:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading