Delhi Pollution:ملک کی راجدھانی دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے۔ اس کے باوجود حالات بہت خراب ہیں۔ ہوا کا معیار (AQI) بہت خراب ہے۔ حالت یہ ہے کہ سانس لینا مشکل ہو رہا ہے۔ خاص طور پر بوڑھوں، خواتین اور بچوں کے لیے یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیر کو کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ گوپال رائے نے چند مستثنیات کو چھوڑ کر تمام قسم کے تعمیراتی کاموں پر پابندی لگا دی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل گاڑیوں پر بھی پابندی ہے۔ گوپال رائے نے ریلوے، میٹرو، ہوائی اڈہ، ڈفینس، اسپتال وغیرہ کے علاوہ تمام قسم کے تعمیراتی کاموں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ BS-III اور BS-IV ڈیزل گاڑیوں پر بھی پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مکینیکل سویپنگ پر زور، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے ذریعے پانی کے چھڑکاؤ وغیرہ جیسے کاموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گاڑیوں کے حوالے سے فیصلے لینے کا حق CAQM کو ہی ہے، ایسی صورتحال میں گاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ وہ ہی لے سکتے ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے آلودگی کو لے کر اٹھائے جا رہے سوالات پر گوپال رائے نے کہا کہ ایشو بنانا الگ بات ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاست کرنا ان کا کام ہے، ہم اپنا کام کر رہے ہیں۔ الزامات کے درمیان بھوگت مان حکومت کا دفاع کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات کم ہو رہے ہیں۔ دہلی میں ایسے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہم پرالی جلانے کے معاملے میں کسانوں پر ایف آئی آر کے معاملے پر ایس ڈی ایم سے رپورٹ لیں گے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔