دہلی میں بڑھیں گی بجلی قیمتیں، 2 سے 6 فیصد تک زیادہ ادا کرنا ہوگا بل، DERC نے دی منظوری
Coal Shortage : دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے راجدھانی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ ڈی ای آر سی نے پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ لاگت کے طور پر منظور کیا ہے۔
Coal Shortage : دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے راجدھانی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ ڈی ای آر سی نے پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ لاگت کے طور پر منظور کیا ہے۔
ملک میں کوئلے کا بحران (Coal Crisis) اور سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر اب بجلی صارفین پر پڑنے والا ہے۔ دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی) نے راجدھانی میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ ڈی ای آر سی نے پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ لاگت کے طور پر منظور کیا ہے۔
معلومات کے مطابق، دہلی کی تین پرائیویٹ پاور کمپنیوں بی ایس ای ایس یمنا، بی ایس ای ایس راجدھانی اور ٹاٹا پاور دہلی ڈسٹری بیوشن کمپنی (ٹی پی ڈی ڈی ایل) (TPDDL) کو پاور پرچیز ایڈجسٹمنٹ لاگت کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ اضافہ راجدھانی کے مختلف علاقوں میں 2 سے 6 فیصد ہو گا۔ Gujaratمیں موسلا دھار بارش، 1500سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا، احمد آباد میں اسکول، کالج بند
بتایا جاتا ہے کہ بی ایس ای ایس BSES یمنا علاقے میں بجلی کی شرح میں 6 فیصد، بی ایس ای ایس راجدھانی میں 4 فیصد اور ٹی پی ڈی ڈی ایل TPDDL علاقوں میں 2 فیصد اضافہ ہوگا۔ بجلی کے بڑھے ہوئے دام کا اطلاق 10 جون سے ہوگا اور یہ حکم 31 اگست تک نافذ ہو گا۔ کوئلے کی قلت اور ماضی میں اس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پاور جنریشن نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی تھی جسے ڈی ای آر سی نے منظور کر لیا ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔