உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی: انسانیت پھر ہوئی شرمسار، معصوم نابالغہ سے ’نربھیا‘ جیسی درندگی، ملزم گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    گزشتہ کچھ دنوں میں سامنے آئے نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملات نے ملک کی سکیورٹی انتظامات پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دہلی کے سیما پوری علاقہ سے نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک انسان کس قدر حیوان بن سکتا ہے، یہ معاملہ جیتی جاگتی مثال ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے نہ صرف نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی بلکہ اس کے پرائیویٹ پارٹ میں زبردستی کچھ چیزیں ڈالنے کی کوشش بھی کی۔
      پولیس نے ملزم کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں حادثہ کے بعد سنگین حالت میں متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا فوراََ آپریشن کیا گیا۔ متاثرہ کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔
      گزشتہ کچھ دنوں میں سامنے آئے نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملات نے ملک کی سکیورٹی انتظامات پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ ہر دن کہیں نہ کہیں سے بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ہریانہ میں سی بی یس سی بورڈ ٹاپر کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ سامنے آنے کے بعد نوئیڈا سے بھی ایک معاملہ سامنے آیا جہاں ایک والد نے خود اپنی 13 سال کی بیٹی کی عصمت دری کی۔

      First published: