ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فسادات : متاثرہ شبینہ کی مصطفی آباد عید گاہ امدادی کیمپ میں ہوئی شادی ، لوگوں نے دعاو کے ساتھ کیا رخصت

دہلی وقف بورڈ نے متاثرہ لڑکی کے والد یامین انصاری کو جہیز کے لئے ضروری سامان خریدنے میں مدد کی جبکہ امدادی کیمپ میں 50000 روپے جمع کیے گئے۔

  • Share this:
دہلی فسادات : متاثرہ شبینہ کی مصطفی آباد عید گاہ امدادی کیمپ میں ہوئی شادی ، لوگوں نے دعاو کے ساتھ کیا رخصت
دہلی فسادات : متاثرہ شبینہ کی مصطفی آباد عید گاہ امدادی کیمپ میں ہوئی شادی ، لوگوں نے دعاو کے ساتھ کیا رخصت

شمال مشرقی دہلی میں گزشتہ دنوں ہوئے فساد کے متاثرین کے لئے امدادی کیمپ مصطفیٰ آباد کی عید گاہ میں بنایا گیا ہے ۔ لیکن آج اس وقت یہاں پر کچھ خوشی کا ماحول دیکھا گیا ، جب مرادآباد کے شاہنواز اور شبینہ انصاری کی رخصتی اس امدادی کیمپ سے ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق شیو وہار علاقہ کی رہنے والی یاسمین انصاری کی صاحبزادی شبینہ انصاری کی شادی دو مہینے بعد ہونی تھی ۔ لیکن حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مراد آباد کے شاہنواز نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی دولہن کو دو مہینے قبل ہی اپنے گھر لے جائے۔


دہلی وقف بورڈ نے متاثرہ لڑکی کے والد یامین انصاری کو جہیز کے لئے ضروری سامان خریدنے میں مدد کی جبکہ امدادی کیمپ میں 50000 روپے جمع کیے گئے۔  وقف بورڈ کے عہدیدار عمران نے بتایا کہ دلہن کا کنبہ فساد سے متاثرہ علاقہ شیو وہار دہلی سے ہے ، جہاں محمد  یامین انصاری اپنی بیوی ، 3 بیٹے اور 5 بیٹیوں کے ساتھ رہتے ہیں جبکہ 1 بیٹا اور 3 بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور شبینہ اپنی بہنوں میں چوتھی نمبر پر ہیں۔


یاسمین انصاری کی صاحبزادی شبینہ انصاری کی شادی دو مہینے بعد ہونی تھی ۔
یاسمین انصاری کی صاحبزادی شبینہ انصاری کی شادی دو مہینے بعد ہونی تھی ۔


شبینہ کی شادی کی تیاریاں چل رہی تھی اور سامان خریدا جا رہا تھا ، لیکن اسی دوران دہلی میں فسادات پھوٹ پڑے اور فساد کرنے والوں نے شبینہ کے گھر کو بھی لوٹ لیا اور اب یہ کنبہ مصطفی آباد کے کیمپ میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ عمران نے کہا کہ شبینہ کی شادی سے کیمپ میں خوشی کا ماحول تھا اور کیمپ کے سب لوگوں نے شبينہ کو خوشی خوشی دعاؤں کے ساتھ رخصت كيا۔
First published: Mar 13, 2020 09:22 PM IST