ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فسادات: واٹس ایپ گروپ پر بنا تھا مسجد توڑنے کا منصوبہ۔ پولیس چارج شیٹ

دہلی پولیس نے ایک عدالت میں دائر اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ فروری میں شمال مشرقی دہلی کے فسادات کو بھڑکانے میں واٹس ایپ گروپ ' کٹر ہندو ایکتا' نے بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ اس گروپ میں دوسرے فرقے کو لے کر کٹر اور اشتعال انگیز میسیج شئیر کئے گئے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا۔

  • Share this:
دہلی فسادات: واٹس ایپ گروپ پر بنا تھا مسجد توڑنے کا منصوبہ۔ پولیس چارج شیٹ
دہلی فسادات: واٹس ایپ گروپ پر بنا تھا مسجد توڑنے کا منصوبہ۔ پولیس چارج شیٹ

نئی دہلی۔ مشرقی دہلی میں اس سال فروری میں ہوئے فسادات (Delhi Riots)  کے معاملہ میں دہلی پولیس نے ایک اور چارج شیٹ (Chargesheet) داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں ثبوت کے طور پر واٹس ایپ گروپ چیٹ (Whatsapp Group Chat)  اور کال ڈیٹیل ریکارڈرس (CDR)  کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ دہلی کو جلانے کی سازش رچی گئی۔


دہلی پولیس نے ایک عدالت میں دائر اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ فروری میں شمال مشرقی دہلی کے فسادات کو بھڑکانے میں واٹس ایپ گروپ ' کٹر ہندو ایکتا' نے بہت بڑا رول ادا کیا ہے۔ اس گروپ میں دوسرے فرقے کو لے کر کٹر اور اشتعال انگیز میسیج شئیر کئے گئے جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے تقریبا 4 درجن سے زیادہ لوگوں کے واٹس ایپ چیٹس کو کھنگالا ہے۔ ان چیٹس میں کئی حیران کن جانکاری اسپیشل سیل کو ملی۔ جس کی بنیاد پر کئی ملزمان کی گرفتاری ہوئی۔ ان چیٹس کی بنیاد پر جلد ہی کئی اور گرفتاریاں بھی ہونے کا امکان ہے۔


چارج شیٹ کے مطابق، ایک واٹس ایپ گروپ میں اقلیتی فرقے کے لئے غلام لفظ کا استعمال کیا گیا۔ ساتھ ہی مسجدوں، مدرسوں کو برباد کرنے اور مندر میں بدلنے اور مسلمانوں کا قتل کرنے کی بات بھی شئیر کی گئی۔


چارج شیٹ کے مطابق، یہ واٹس ایپ گروپ 25 فروری کو مسلمانوں سے مبینہ طور پر بدلہ لینے کے مقصد سے بنایا گیا تھا۔ اس میں ایک رکن لکھتی ہے ' آر ایس ایس کے لوگ ان کی حمایت کرنے آئے ہیں'۔ پولیس نے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پروشوتم پاٹھک کے سامنے 26 ستمبر کو فسادات کے دوران گوکل پوری میں ہوئے ہاشم علی کے قتل کے معاملے میں 9 لوگوں کے خلاف یہ مکمل چارج شیٹ فائل کی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 07, 2020 03:59 PM IST