ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی فساد کی زد میں آئی اولیا مسجد کا دوبارہ افتتاح ، شیووہار میں 52 مکانوں کی چابیاں اہل خانہ کے سپرد

فسادات کے دوران اس مسجد کو سیلنڈر دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ لب سڑک واقع یہ مسلک اعلی حضرت کی ممتاز مسجد ہے ، جس کی تعمیر جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیاد ت میں مکمل ہوئی ہے ۔

  • Share this:
دہلی فساد کی زد میں آئی اولیا مسجد کا دوبارہ افتتاح ، شیووہار میں 52 مکانوں کی چابیاں اہل خانہ کے سپرد
دہلی فساد کی زد میں آئی اولیا مسجد کا دوبارہ افتتاح ، شیووہار میں 52 مکانوں کی چابیاں اہل خانہ کے سپرد

شمال مشرقی دہلی میں فسادات کی زد آنے والی مسجد ’اولیاء مسجد‘ شیو وہار کا صدر جمعیۃ علما ہند مولانا قاری سید محمدعثمان منصورپوری کے ہاتھوں آج افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ مسجد اپنے گردو نواح متعدد مکانات اور دکانوں کی تباہی اور جانوں کے ضیاع کی بھی گواہ ہے ۔ خیال رہے کہ فسادات کے دوران اس مسجد کو سیلنڈر دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ لب سڑک واقع یہ مسلک اعلی حضرت کی ممتاز مسجد ہے ، جس کی تعمیر جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیاد ت میں مکمل ہوئی ہے ۔


اس مسجد میں نماز جمعہ سے قبل صدر جمعیۃ علما ہند نے خصوصی خطاب کیا اور ایک مومن کے لیے مسجد کی اہمیت پراحادیث کے حوالے سے باتیں پیش کیں ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یوم محشر میں جب کہ تمازت سے بچنے کے لیے سایہ نہ ہو گا ، اس دن جن چند لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا خاص سایہ حاصل ہو گا ، ان میں ایسا شخص بھی ہو گا جس کا دل مسجد سے معلق رہتا ہو ۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ جمعیۃ کے کارکنان نے اللہ کے اس گھر کو آباد کیا ہے ۔ صدر جمعیۃ نے  ان سبھی لوگوں کے لیے خصوصی دعا  بھی کی کہ اللہ اس میں ہر طرح سے حصہ لینے والوں کو اجر جزیل عطا فرمائے اور ان کے گھر کو ہمیشہ آباد رکھے۔


مسجد میں نماز جمعہ سے قبل صدر جمعیۃ علما ہند نے خصوصی خطاب کیا ۔
مسجد میں نماز جمعہ سے قبل صدر جمعیۃ علما ہند نے خصوصی خطاب کیا ۔


بعد نماز جمعہ صدر جمعیۃ علما ہند نے چمن پارک ، اولیا ء مسجد تا شمسان گھاٹ کے درمیان فساد میں متاثرہ 53 مکانوں اور 13 دکانوں کا بھی افتتاح کیا ، جن کی تعمیر جمعیۃ علما ہند نے کرائی ہے ۔ واضح ہو کہ جمعیۃ علما ہند نے اس خطے میں ڈیرھ سو سے اوپر مکانات اور سو سے زائد دکانوں کی تعمیر اپنے ذمہ لے رکھی ہے ، جن کی تعمیر کے بعد ان کے مالکوں کے حوالے کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بھی اولیاء مسجد میں خطاب کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 13, 2020 07:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading