ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے پھیپھڑے میں انفیکشن، آکسیجن پر رکھے گئے

کورونا وائرس سے متاثرہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو پھیپھڑے میں انفیکشن بڑھ جانے کے بعد آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔

  • Share this:
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے پھیپھڑے میں انفیکشن، آکسیجن پر رکھے گئے
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کورونا وائرس سے متاثرہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کو پھیپھڑے میں انفیکشن بڑھ جانے کے بعد آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔ جین کو تیز بخار اور سانس میں اچانک تکلیف محسوس ہونے پر پیر کی رات راجیو گاندھی سپراسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وزیر صحت کے دفتر نے جمعہ کو اطلاع دی کہ جین کے پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت ہونے پر انہیں آکسیجن پر رکھا گیا ہے۔جین میں بدھ کو کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس سے پہلے منگل کو جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی تھی۔


بتا دیں کہ ستیندر جین کے پاس وزارت صحت تھی، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے یہ ذمہ داری نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سنبھال رہے ہیں۔ جین فی الحال بغیر محکمہ کے وزیر ہیں۔ جین کی عدم موجودگی میں ان کے سبھی محکموں کی ذمہ داری نائب وزیر اعلیٰ کو دی گئی ہے۔


دہلی میں کورونا نے عام لوگوں کے علاوہ حکام اور سیاستدانوں کے لئے بھی بحران بڑھا دیا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین بھی اس کی زد میں آ چکے ہیں۔ دراصل، جین کو تیز بخار اور سانس لینے میں مسئلہ ہونے پر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ لیکن پتہ چلا کہ ان کا آکسیجن لیول نیچے آ گیا۔ اس دوران جانچ کرانے پر ان کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ لیکن دوبارہ جانچ کے دوران انہیں انفیکشن کی زد میں پایا گیا۔


اس سے پہلے عام آدمی پارٹی کی کالکا جی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی آتشی کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آتشی نے بتایا کہ سولہ جون کو سردی۔ کھانسی کی علامت نظر آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ اس کی رپورٹ 17 جون کو مثبت آئی۔ فی الحال آتشی کو ہلکی علامت ہے اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں کوارنٹین کر لیا ہے۔
First published: Jun 19, 2020 04:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading