உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جامعہ نگر تشدد : دہلی کی ساکیت کورٹ نے چھ ملزمین کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا

    یہاں مظاہرین نے مبینہ طور پر بسوں کو نذر آتش کردیا تھا۔ پولیس مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے جامعہ کیمپس اور لائبریری میں داخل ہوئی اور طلبا کو بے رحمی وحشیانہ طور پر جم کر زد و کوب کیا اور لائبریری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔۔(فائل فوٹو:نیوز18)۔

    یہاں مظاہرین نے مبینہ طور پر بسوں کو نذر آتش کردیا تھا۔ پولیس مظاہرین کا تعاقب کرتے ہوئے جامعہ کیمپس اور لائبریری میں داخل ہوئی اور طلبا کو بے رحمی وحشیانہ طور پر جم کر زد و کوب کیا اور لائبریری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔۔(فائل فوٹو:نیوز18)۔

    پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا تھا ، ان پر اتوار کو ہوئے ہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔

    • Share this:
      جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے باہر 15 دسمبر کی رات کو ہوئے ہنگامہ میں دہلی پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا تھا ، ان چھ ملزمین کو دہلی کی ساکیت عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے ۔

      بتادیں کہ دہلی پولیس نے جن افراد کو گرفتار کیا تھا ، ان پر اتوار کو ہوئے ہنگامہ میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ ان سبھی ملزمین کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ ملزمین کو پیر کی رات گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سینئر افسر کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں میں کوئی بھی طالب علم نہیں ہے ۔ حالانکہ پولیس نے ساتھ ہی کہا کہ طلبہ کو ابھی کلین چٹ نہیں دی گئی ہے ۔ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔


      گورنر نے کی امن قائم رکھنے کی اپیل

      ادھر لیفٹننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کے لوگوں سے کسی بھی طرح کے تشدد میں شامل نہیں ہونے اور امن قائم رکھنے کی اپیل کی ۔ ایل جی بیجل نے دہلی کے لوگوں سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ دہلی کے تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ امن قائم رکھیں۔ کس بھی طرح کے تشدد میں شامل نہ ہوں اورشرپسندعناصر کی معلومات فوری طورپر دہلی پولیس کو دیں۔ تشدد غیرقانونی تو ہے ہی،غیرانسانی بھی ہے۔ اپنی باتیں پرامن طریقہ سے جمہوری ذرائع سے کہیں۔

      دہلی میٹروں کے چار اسٹیشنوں پر انٹری اور ایکزٹ بحال

      دلی کے جمنا پار کے سیلم پور اور جعفر آباد میں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف لوگوں کے مظاہروں کے بعد بند کئے گئے کئی میٹروں اسٹیشنوں میں سے ویلکم، گوکل پوری، جوہری پور انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں میں داخلے اور نکاسی کے گیٹوں کو منگل کی شام تقریباً چھ بجے لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ۔ دہلی میٹرو کے ذرائع نے بتایا کہ دلی پولیس سے موصولہ ہدایت کے بعد سلیم پور، جعفر آباد، ویلکم، گوکل پوری، بابر پور، موج پور، جوہری پور اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں کو لوگوں کے داخلے اورباہر نکلنے پر روک لگادی گئی تھی۔ لیکن بعد میں حالت میں بہتری آنے کے بعد ویلکم، گوکل پوری، جوہری پوری انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں پر داخلے اور نکاسی کے گیٹوں کو منگل کی شام عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا ۔
      First published: