உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی این سی آر میں کل طوفان کا خدشہ:سیکنڈ شفٹ والے اسکول بند،میٹرو کیلئے بھی احتیاطی تدابیر

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    دہلی حکوم نے آندھی ۔طوفان اور بھاری بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مد نظرحکومت نے سیکینڈ شفٹ (دوپہر) میں چلنے والے سبھی اسکولوں کو کل بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔وہیں ڈی ایم آر سی نے بھی ٹرینوں کی آمدو رفت میں کافی احتیاط برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:

      بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے میں ملک کی 20ریاستوں میں بھاری بارش اور طوفان کو لیکر الرٹ جاری کیا ہے۔وہیں محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 50 سے 70کلو میٹر کی رفتار کا طوفان آ سکتا ہے۔اسے دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے لوگں سے اپیل کی ہے کہ طوفان کے وقت کسی بھی طرح گاڑیوں کا استعمال نہ کریں
      اس کے علاوہ میٹرو نے بھی ٹرینوں کی آمدورفت احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

      دہلی پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کھڑی کرتے وقت دھیان رکھے کہ آس پاس بجلی کے تار ،ہیڑوں ،کھمبوں اور ٹین شیڈ نہ ہو۔ضرورت پڑنے مضبوط سیمنٹ کی چھتوں کے نیچے ہی چھپے۔دہلی پولیس نے کسی بھی ایمرجنسی حالات میں پھنسنے پر مدد کیلئے 1095،25844444،وہاٹس ایپ نمبر۔8750871493جاری کیا ہے۔
      First published: