ایل جی سے ملے شاہین باغ کے مظاہرین، ایمبولینس اور اسکولی بسوں کو راستہ دینے کیلئے تیار
شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور (NRC) کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے مظاہرین نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل (Lieutenant Governor Anil Baijal) سے منگل کو ملاقات کی۔ ایل جی سے 8 مظاہرین نے بات چیت کی۔ بات چیت میں مظاہرین نے اسکولی بسوں اور ایمبولینس کو راستہ دینے کی بات کہی۔

شاہین باغ مظاہرین (Shaheenbagh Protesters) کے وفد کے رکن تاثیر احمد نے کہا، "ہم نے اپنی باتیں ایل جی کے سامنے رکھی ہیں۔ ایل جی نے کہا ہے کہ وہ یہ باتیں وزارت داخلہ تک پہنچائیں گے"۔ تاثیر احمد کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم کل کے سپریم کورٹ کے حکم کا انتظار کریں گے۔ ایمبولینس، اسکولی بسوں کو راستہ دیں گے۔
Met the delegation of protestors from Shaheen Bagh. Assured them to convey their concerns to appropriate authorities. Appealed to call off their agitation in view of continued inconvenience to school children,patients,daily commuters, local residents,etc. due to blockade of road. pic.twitter.com/E946YanD33
گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں احتجاج کررہی ہیں اور اسی وجہ سے کالندی کنج، شاہین باغ کا راستہ بند ہے۔ اس راستے پر گاڑیوں کی معمول کی آمد ورفت بحال کرنے کیلئے پیر کے روز سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے 14 جنوری کو اس راستے پر آمد ورفت سے متعلق رخنہ کو لیکر فوری فیصلہ سنانے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ وہ براہ راست طور ہر احتجاج سے نمٹنے، احتجاجی مقام یا گاڑیوں کی آمدورفت کو لیکر کوئی ہدایت نہیں دے گی کیونکہ اس سے نمٹنا واقعی صورتحال اور پولیس کے صوابدید پر منحصر کرتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔