உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں نہیں ہوگا عآپ سے اتحاد، راہل گاندھی بولے- سبھی سات سیٹوں پر لڑے گی کانگریس

    کانگریس صدرراہل گاندھی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو

    کانگریس صدرراہل گاندھی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو

    کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو دہلی کی تمام ساتوں سیٹیں جیتنی ہیں

    • Share this:
      کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز دہلی کانگریس کے 'میرا بوتھ، میرا گورو' پروگرام میں بوتھ سطح کے صدور کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "کانگریس کو دہلی کی تمام ساتوں سیٹیں جیتنی ہیں"۔

      کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کے بوتھ کارکنوں سے اپیل کی کہ پارٹی کو قومی دارالحکومت کی تمام ساتوں لوک سبھا سیٹوں پر فتح حاصل کرنے کے لئے پوری طاقت جھونکنی ہے۔ کانگریس صدر کی اس اپیل کو واضح اشارہ مانا جا رہا ہے کہ پارٹی لوک سبھا انتخابات میں دہلی میں اب عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

      ایک دن پہلے ہی  دلی کی ریاستی کانگریس صدر شیلا دکشت نے اشارہ دیا تھا کہ کانگریس اتحاد کو لے کر دوبارہ غور کر سکتی ہے۔ دکشت نے کہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان فی الحال کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے۔ حالاںکہ انہوں نے کہا تھا کہ عآپ نے راہل گاندھی سے سیٹوں کی تقسیم پر غور کرنے کے لئے کہا ہے۔

      حالاںکہ پیر کے روز راہل گاندھی نے واضح کر دیا کہ دہلی میں کانگریس کوئی اتحاد نہیں کرےگی۔ یہاں کی تمام سات سیٹوں پر کانگریس اکیلے الیکشن لڑے گی۔

      یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

       
      First published: