உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کھانا بنا رہی خاتون کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ بچوں سمیت شوہر کے بھی اڑ گئے ہوش: جانیں معاملہ

    سلینڈر میں دھماکہ

    سلینڈر میں دھماکہ

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ (FIRE brigade) کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دوپہر بارہ بجے بیس منٹ پر آگ پر قابو پایا گیا اور اس کو بجھا دیا گیا۔

    • Share this:
      جنوبی دہلی  میں ایک غریب کنبہ شوہر۔بیوی اور چار بچے جھگی میں رہتے ہیں۔ خاتون کے شوہر ٹھیلے پر سموسے بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ بیوی شوہر کے سموسے کے ٹھیلے کی تیاری میں گیس چولہے پر کام کر رہی تھی کہ پائپ کے لیک ہونے کی وجہ سے سلینڈر میں بھاینک دھماکہ ہوا اور گھر میں موجود سبھی آگ کی زد میں آکر جھلس گئے۔ بتادیں کہ جنوبی دہلی (South Delhi)  کے بھاڑی مائنس علاقے کی سنجے کالونی میں بنے ایک گھر کے اندر کھانا بناتے وقت ایل پی جی (LPG ) گیس سلینڈر  میں دھماکہ (LPG Cylinder Blast) ہو گیا۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبے کے نصف درجن افراد آگ میں بری طرح جھلس گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ پائپ سے گیس لیک  (Gas Leakage)  ہونے کی وجہ سے (LPG Cylinder)  میں آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوگیا۔

      بتایا جارہا ہے کہ زخمیوں میں بیوی۔شوہر اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ ان میں خاتون 70 فیصد اور بچے بیس فیصد جھلس گئے ہیں۔ باقی سبھی لوگ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ سبھی کو صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معمولی طور پر زخمی لوگوں کی علاج کیلئے بعد میں اسپتال سے چھٹی کر دی گئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ (FIRE brigade) کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور کچھ دیر کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔  فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دوپہر بارہ بجے بیس منٹ پر آگ پر قابو پایا گیا اور اس کو بجھا دیا گیا۔

      جنوب دہلی کے ڈی سی پی اتل ٹھاکر نے بتایا کہ گھر کا مالک پاچاس سالہ منصور ٹھیلے پر سموسہ بیچنے کا کام کرتا ہے جس کی تیاری کی جاری تھی تبھی سلینڈر میں آگ لگ گئی۔ میدان گڑھی پولیس تھانے نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

       
      Published by:sana Naeem
      First published: