ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج سے شروع ہوگا دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس، ہنگامہ خیز رہنے کے آثار

نئی دہلی۔ دہلی اسمبلی کے آج سے شروع ہو رہے دو روزہ خصوصی اجلاس کے ہنگامہ خیز رہنے کے آثار ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 09, 2016 09:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آج سے شروع ہوگا دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس، ہنگامہ خیز رہنے کے آثار
نئی دہلی۔ دہلی اسمبلی کے آج سے شروع ہو رہے دو روزہ خصوصی اجلاس کے ہنگامہ خیز رہنے کے آثار ہیں۔

نئی دہلی۔ دہلی اسمبلی کے آج سے شروع ہو رہے دو روزہ خصوصی اجلاس کے ہنگامہ خیز رہنے کے آثار ہیں۔ اپوزیشن پارٹی بی جے پی کی منصوبہ بندی پریمیم بس سروس اسکیم، تینوں بلدیاتی اداروں کے بقائے ادا نہیں ہونے اور واٹر ٹینکروں کی خریداری جیسے مسائل پر عام آدمی پارٹی کی حکومت کو گھیرنے کی ہے۔


اروند کیجریوال حکومت نے بی جے پی کے زیر اقتدار تینوں بلدیاتی اداروں کے کام کاج پر بحث کے لئے خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ ایسے میں اپوزیشن کی کوشش ان مسائل پر ایوان میں حکومت کو گھیرنے کی ہو گی۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے کہا کہ دو روزہ خصوصی اجلاس کے دوران اسمبلی کے ارکان تینوں بلدیاتی اداروں کے کام کاج پر گفتگو کریں گے۔


ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا نے کہا کہ وہ پریمیم بس سروس معاملے پر بحث کے لئے کام روکو تجویز لائیں گے۔ غور طلب ہے کہ دہلی حکومت اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے درمیان مسلسل تصادم کی صورتحال بنی رہی ہے۔

First published: Jun 09, 2016 09:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading