نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں لال قلعہ پر ڈرون اڑتا دیکھ کر پولیس اہلکاروں میں افراتفری مچ گئی ۔ گزشتہ پیر کو لال قلعہ کے اوپر ڈرون اڑ رہا تھا ۔ دہلی پولیس نے فورا ایکشن لیتے ہوئے ڈرون کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق دو اگست کو لال قلعہ کے پیچھے والے روڈ وجے گھاٹ پر ایک ویب سیریز کی شوٹنگ چل رہی تھی ۔ شوٹنگ کے دوران ڈرون کا استعمال کیا گیا اور اس ڈرون کو لال قلعہ کے اوپر لے جایا گیا ۔
دہلی پولیس کے اسٹاف نے جیسے ہی ڈرون کو دیکھا تو افراتفری مچ گئی ۔ پھر اس ڈرون پر نظر رکھی گئی ۔ ڈرون کے نیچے اترتے ہی اس کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔ ویب سیریز کی شوٹنگ کرنے والوں کے پاس ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں تھی ۔ پولیس نے 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے ڈرون کو ضبط کرلیا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے دعوی کی بھی پول کھل گئی ہے ۔ بتادیں کہ یوم آزادی کے موقع پر ملک کی راجدھانی میں سیکورٹی کو لے کر پولیس کمشنر کے ذریعہ خاص الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ کمشنر راکیش استھانا نے حال ہی میں پولیس کے سینئر افسران کی میٹنگ کرکے سیکورٹی کے پختہ انتطامات کی ہدایت دی تھی ۔
اس میں خاص طور پر ڈرون پر نگرانی رکھنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ اجازت کے بغیر ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی گئی تھی ، اس کے باوجود لال قلعہ کے اوپر سے ڈرون اڑنے کو لے کر انتظامات پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔