بارش سے رک گئی دہلی کی رفتار، ٹریفک جام میں پھنسے رہے لوگ، کئی علاقوں میں بھر گیا پانی
بارش سے رک گئی دہلی کی رفتار، ٹریفک جام میں پھنسے رہے لوگ، کئی علاقوں میں بھر گیا پانی
دہلی میں پیر کو بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی بھر گیا اور ٹریفک میں خلل پڑا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل سے متعلق 31 فون کالز کنٹرول روم میں آئیں، جبکہ تین پانی بھرنے سے متعلق تھیں۔
نئی دہلی: دہلی میں پیر کو بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر پانی بھر گیا اور ٹریفک میں خلل پڑا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل سے متعلق 31 فون کالز کنٹرول روم میں آئیں، جبکہ تین پانی بھرنے سے متعلق تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ جھنڈے والان مندر، پچھم وہار، روہنی اور جنوبی دہلی میں لوگوں کو سفر کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کیا کہ 'اروبندو مارگ پر بہت زیادہ ٹریفک ہے... براہ کرم اس روٹ پر جانے سے گریز کریں۔'' لوگوں کو ٹیکسیوں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ کرایوں میں بھی زبردست اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
لاجپت نگر سے منڈی ہاؤس آنے والی سومیا سنگھ نے بتایا کہ چھ کیب ڈرائیوروں نے ان کی بکنگ منسوخ کر دی ہے۔ کئی مسافروں نے ٹوئٹر پر اپنے مسائل بتائے۔ لاجپت نگر، آئی ٹی او، لودھی روڈ، لوٹین دہلی اور نوئیڈا میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے کچھ علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور نوئیڈا اور دہلی، آئی ٹی او اور دیگر مقامات کے درمیان ٹریفک کی نقل و حرکت ٹھپ ہوگئی۔ سوک سینٹر، پوسا روڈ، ساکیت اور دوارکا فلائی اوور کے آس پاس کے علاقوں میں پانی بھر جانے اور ٹریفک جام ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی، کل بھی ہوسکتی ہے بارش موسمیات کے دفتر نے پیر کو کہا کہ دہلی این سی آر خطہ میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جب کہ منگل کو بھی کچھ علاقوں میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کو شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے 10 ڈگری کم ہے۔ یہ 4 اپریل 2015 کے بعد اپریل کے مہینے میں سب سے کم درجہ حرارت تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔