ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایک نے ٹکر ماری، دوسرے نے فون چرایا ... دہلی کی یہ تصویر دہلا دے گی آپ کو

سبھاش نگر علاقے میں آج صبح ایک شخص کو تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ اس کے بعد ٹیمپو والے نے رک کر شخص کو دیکھا اور پھر وہاں سے بھاگ نکلا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Aug 11, 2016 12:31 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایک نے ٹکر ماری، دوسرے نے فون چرایا ... دہلی کی یہ تصویر دہلا دے گی آپ کو
سبھاش نگر علاقے میں آج صبح ایک شخص کو تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ اس کے بعد ٹیمپو والے نے رک کر شخص کو دیکھا اور پھر وہاں سے بھاگ نکلا۔

نئی دہلی : دہلی کو دلوالوں کا شہر کہا جاتا ہے ، لیکن مغربی دہلی کے سبھاش نگر علاقے کا واقعہ جاننے کے بعد آپ ایسا نہیں کہیں گے۔ یہاں ایک رونگٹے کھڑے کر دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سبھاش نگر علاقے میں آج صبح ایک شخص کو تیز رفتار ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ اس کے بعد ٹیمپو والے نے رک کر شخص کو دیکھا اور پھر وہاں سے بھاگ نکلا۔ واقعہ کے بعد بہت سے لوگوں نے اس شخص کو سڑک پر زخمی حالت میں پڑا دیکھا ، لیکن کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔

یہ واقعہ صبح 5 بج کر 40 منٹ پیش آیا ، جب ایک شخص خاموشی سے سڑک کنارے جا رہا تھا تبھی اچانک پیچھے سے تیز رفتار سے آ رہے ٹیمپو نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی تیز تھی وہ شخص اچھل کر سڑک کنارے گرا اور بیہوش ہو گیا۔ اس کے بعد چند میٹر آگے جاکر ٹیمپو والے نے ٹیمپو روکا لیکن شخص کی مدد کرنے کے بجائے وہ اسے دیکھ کر خاموشی سے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اس کے بعد کئی لوگ اور گاڑیوں اس راستے سے گزري لیکن کسی نے بھی زخمی پڑے اس نوجوان کی مدد نہیں کی۔ تبھی ایک رکشے پر سوار 2 لوگ وہاں پہنچے۔ نوجوان کو دیکھ رکشہ رکا اور پیچھے کی طرف بیٹھا شخص اترا اور زخمی نوجوان کی طرف بڑھا ،لیکن نوجوان کی مدد کرنے کے بجائے یہ شخص آگے بڑھ گیا اور زمین پر گرا اس کا موبائل اٹھاکر بڑھ گیا۔

First published: Aug 11, 2016 12:31 AM IST