ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مصالحت کاروں اور شاہین باغ مظاہرین کے بیچ بات چیت آج بھی رہے گی جاری

آج شاہین باغ کےدھرنےپر بیٹھی خواتین سےمصالحت کاروں کی ٹیم پھر بات کرےگی۔ مصالحت کاروں کی ٹیم میں سنجےہیگڑے،وجاحت حبیب اللہ اورسادھنارام چندرن شامل ہیں۔آپ کوبتادیں کہ سپریم کورٹ نے تین اہم شخصیات کو شاہین باغ دھرنے کا مسئلہ سلجھانےکےلئےمصالحت کاربنایاہے۔

  • Share this:

آج شاہین باغ کےدھرنےپر بیٹھی خواتین سےمصالحت کاروں کی ٹیم پھر بات کرےگی۔ مصالحت کاروں کی ٹیم میں سنجےہیگڑے،وجاحت حبیب اللہ اورسادھنارام چندرن شامل ہیں۔آپ کوبتادیں کہ سپریم کورٹ نے تین اہم شخصیات کو شاہین باغ دھرنے کا مسئلہ سلجھانےکےلئےمصالحت کاربنایاہے۔ معاملےکی اگلی سماعت پیریعنی چوبیس فروری کوہے۔ آپ کوبتادیں کہ شاہین باغ میں شہریت قانون کےخلاف تقریباًستردنوں سےخواتین کادھرناجاری ہے۔ دھرنا میں تمام مذاہب کےافرادشامل ہورہےہیں۔ فلمی ہستیاں اورنامی گرامی شخصیات نےبھی دھرنے میں حصہ لیا۔ لیکن شاہین باغ کےدھرنےکوسیاسی لیڈروں سے دور ہی رکھا گیا ہے۔


سپریم کورٹ کے ذریعے مقرر کیے گئے مصالحت کاروں کی ٹیم شاہین باغ پہنچی تھی ۔ مصالحت کار سنجے ہیگڑے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سپریم کورٹ کے حکم پر آئے ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ ہم سب سے بات کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ ہر کسی کی رضامندی کے ساتھ حل ہو جائے گا۔ وہیں دھرنے پر بیٹھی خواتین کا کہنا ہے کہ میڈیا کی موجودگی میں بات چیت ہو۔ بہرحال پہلے دن کی ملاقات بدھ کو ہوئی اورجمعرات کو  یعنی آج بھی بات ہوگی۔



 
First published: Feb 20, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading