ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں شملہ سے بھی زیادہ ٹھنڈ، آج 4 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے درجہ حرارت

پہاڑوں میں برف باری کے سبب شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔

  • Share this:
دہلی میں شملہ سے بھی زیادہ ٹھنڈ، آج 4 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے درجہ حرارت
فائل فوٹو

پہاڑوں میں برفباری کے سبب شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ  پڑ رہی ہے۔ ملک کی دارالحکومت دہلی کے درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ فی الحال دہلی کا درجہ حرارت شملہ سے بھی کم ہے۔ جہاں  بدھ کے روز درجہ حرارت 5.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں محکمہ موسمیات کا ماننا ہے کہ جمعہ کے روز یہاں کا درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔


دہلی میں ابھی تک منگل کا دن سب سے ٹھنڈا رہا ہے۔ منگل کے روز یہاں کا درجہ حرارت 5.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اس موسم کے اوسط درجہ حرارت سے تین ڈگری کم تھا۔ اس کے بعد شہر کا درجہ حرارت 5.2 بنا ہوا  ہے۔


دہلی کے علاوہ دوسرے شہروں کی بات کریں تو پنجاب اور ہریانہ میں درجہ حرارت اوسط سے کم درج کیا گیا ہے۔ فرید کوٹ میں اوسط درجہ حرارت 2.5 ڈگر سیلسیس درج کیا جب کہ بڈنگا میں تین ڈگری سیلسیس رہا۔ وہیں دوسری جانب کشمیر میں بھی درجہ حرارت زیرو ڈگری سے کم بنا ہوا ہے۔ اور راجستھان کے زیادہ تر علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔


 

 
First published: Dec 20, 2018 12:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading