ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Terrorists Arrested : گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کا داود کنیکشن ، بھائی انیس کے ذریعہ ہندوستان میں حملے کی تھی سازش

Exclusive News: جانکاری کے مطابق ان مشتبہ دہشت گردوں کے پیھچے داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا بھی اہم کردار سامنے آرہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جارہی ہے ۔

  • Share this:
Terrorists Arrested : گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کا داود کنیکشن ، بھائی انیس کے ذریعہ ہندوستان میں حملے کی تھی سازش
Terrorists Arrested : گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کا داود کنیکشن ، بھائی انیس کے ذریعہ ہندوستان میں حملے کی تھی سازش

نئی دہلی : ممبئی کو دھماکوں سے دہلانے کی سازش رچنے اور اس کو انجام تک پہنچانے والے انڈرورلڈ ڈان داود ابراہم کی غلط منشا کا ایک مرتبہ پھر انکشاف ہوگیا ہے ۔ دہلی پولیس اسپیشل نے جن چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ، ان میں سے پوچھ گچھ کے دوران ایک بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ان مشتبہ دہشت گردوں کے پیھچے داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا بھی اہم کردار سامنے آرہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی بھی اس میں شامل بتائی جارہی ہے ۔


جانکاری کے مطابق انیس ابراہیم ان مبینہ دہشت گردوں کو دہشست پھیلانے کیلئے ہر طرح سے مدد کررہا تھا ۔ ہندوستان میں وہ انہیں روپے ، دھماکہ خیز مواد اور ہتھیار تک پہنچا رہا تھا ۔ اب پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ انیس اور دہشت گردوں کے درمیان میں کوئی کڑی ملک میں موجود تو نہیں تھی ۔ ساتھ ہی انیس کے ٹھکانے کے بارے میں بھی پتہ کیا جارہا ہے ۔


 داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا بھی اہم کردار سامنے آرہا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
داود ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کا بھی اہم کردار سامنے آرہا ہے ۔ فائل فوٹو ۔


گرفتار مبینہ دہشت گردوں نے انیس کی مدد سے ہی کئی بڑے شہروں میں دھماکوں کی سازش رچی تھی ۔ اس کیلئے ان کے پاس دھماکہ خیز مواد بھی پہنچایا گیا تھا ۔ وہیں کئی مشہور افراد کو بھی نشانہ بناکر دہشت پھیلانے کی سازش کی جارہی تھی ۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ لوگ اترپردیش اسمبلی انتخانات میں بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کی پلاننگ کررہے تھے ۔

بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد

ادھر اسپیشل سیل اسپیشل کمشنر آف پولیس نیرج ٹھاکر نے صحافیوں کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے چھ میں سے تین لوگوں کو اترپردیش سے، دو کو دہلی اور ایک کو مہاراشٹر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں سے معلومات ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد ملک میں کسی بڑے واقعے کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اس کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر پولیس پرمود سنگھ کشواہا کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اورمختلف ریاستوں میں چھاپے مار کر ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2021 10:03 PM IST