ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹاپر پوجا گونگے بہروں کےلئے انسٹی ٹیوٹ کھولنا چاہتی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2019 04:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹاپر پوجا گونگے بہروں کےلئے انسٹی ٹیوٹ کھولنا چاہتی ہیں

مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ(سی بی ایس ای)کے 12ویں کے امتحان میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کامرس اسٹریم کی ٹاپر پوجا سنگھ مستقبل میں گونگے بہروں کےلئے ایسا انسٹی ٹیوٹ کھولنا چاہتی ہیں جس میں ان کی صلاحیت کو نکھار کر انہیں روزگار مہیا کرایا جاسکے۔


سروودے گرلس اسکول روپ نگر نمبر 1 کی طالبہ پوجا نے 500میں 481نمبر حاصل کرکے 96.2فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔پوجا کے والدین دونوں ہی گونگے بہرے ہیں۔وہ نہ تو بول سکتے ہیں اور نہ ہی سن سکتے ہیں۔پوجا کے ماموں اور خالا بھی گونگے بہرے ہیں۔پوجا کے والد مسٹر پرشانت کمار سنگھ دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن لرننگ میں آفس اٹنڈنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔اس کی ماں دھارا سنگھ ایک گھریلو خاتون ہیں۔


پوجا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور نانا کے سر باندھتے ہوئے کہا،’’میرے والدین میرے لئے سب سے بڑی امید ہیں جنہوں نے مجھے مسلسل سخت محنت اور بہتر کارکردگی کرنے کےلئے حوصلہ دیا۔‘‘اس نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے اسکول اور ٹیوشن کے ٹیچروں کے بھی سر باندھا۔

First published: May 07, 2019 04:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading