உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    15 فروری 2021 سے شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    15 فروری 2021 سے شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    15 فروری 2021 سے شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    تین روز کے اس سیمنار میں افتتاحی تقریب کے علاوہ چھ ادبی اجلاس ہوں گے ، جن میں اکبر الٰہ آبادی کی شخصیت ، ان کے عہد ، ان کے معاصرین ، ان کے افکار و نظریات کے تعلق سے مقالات پیش کیے جائیں گے اور طنز و مزاح کے حوالے سے ایک شعری و نثری نشست کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

    • Share this:
      اکبرالٰہ آبادی 16 نومبر 1846 کو اُس وقت کے الٰہ آباد اور آج کے شہر پریاگ راج میں پیدا ہوئے اور 15 فروری 1921 کو آپ کا انتقال ہوا ۔ اکبرالٰہ آبادی اردو ادب میں طنزومزاح کی روایت کے بنیاد گزار کہے جاتے ہیں۔ آپ سرسید کے ساتھ بھی تھے اور ان سے الگ بھی۔ اردو شعر وادب میں اکبرالٰہ آبادی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔

      14 فروری 2021 کو ان کی وفات کے سو سال پورے ہوجائیں گے ۔ اس موقع پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ادبی اور شعری خدمات کے حوالے سے ایک سہ روزہ بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی کے زیر اہتمام 15 (پیر) 16 (منگل )17 (بدھ) فروری کو عمل میں آئے گا ۔ اس یادگار ادبی تقریب میں ہندوستان اور بیرونِ ممالک سے طنزومزاح سے دلچسپی رکھنے والے ادیب اور شاعر شریک ہوں گے ۔

       اس موقع پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ادبی اور شعری خدمات کے حوالے سے ایک سہ روزہ بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام15 (پیر) 16 (منگل )17 (بدھ) فروری کو عمل میں آئے گا ۔
      اس موقع پر ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ادبی اور شعری خدمات کے حوالے سے ایک سہ روزہ بین الاقوامی سیمنار کا انعقاد شعبۂ اردو، دہلی یونی ورسٹی کے زیر اہتمام15 (پیر) 16 (منگل )17 (بدھ) فروری کو عمل میں آئے گا ۔


      تین روز کے اس سیمنار میں افتتاحی تقریب کے علاوہ چھ ادبی اجلاس ہوں گے ، جن میں اکبر الٰہ آبادی کی شخصیت ، ان کے عہد ، ان کے معاصرین ، ان کے افکار و نظریات کے تعلق سے مقالات پیش کیے جائیں گے اور طنز و مزاح کے حوالے سے ایک شعری و نثری نشست کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

      اس یادگار ادبی تقریب میں انجمن اساتذۂ اردو جامعات ہند، گلوبل اردو ٹیچرس اور رائٹرس ایسوسی ایشن کے علاوہ دوسری ادبی انجمنیں بھی اپنا تعاون اور اشتراک پیش کریں گی۔ توقع ہے کہ اس وقت تک ہم لوگ اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرچکے ہوں گے اس لیے یہ بین الاقوامی سیمنار ہم اپنی روایت کے مطابق ہی کریں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: