உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    21 ستمبر 2021 سے شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    21 ستمبر 2021 سے شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    21 ستمبر 2021 سے شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی میں اکبر الٰہ آبادی صد سالہ تقریبات کا ہوگا آغاز

    اکبر الہ آبادی کے اردو تہذیب و ثقافت میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی نے صد سالہ تقریبات کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا باضابطہ آغاز 21 ستمبر کو دہلی یونیورسٹی کے آرٹس فیکلٹی کے کمرہ نمبر 22 میں جائے گا ، جو 23 ستمر 2021 تک چلے گا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اکبر الہ آبادی کے اردو تہذیب و ثقافت میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی  نے صد سالہ تقریبات کا اعلان کیا ہے ۔ اس کا باضابطہ آغاز 21 ستمبر کو دہلی یونیورسٹی کے آرٹس فیکلٹی کے کمرہ نمبر 22 میں جائے گا ، جو 23 ستمر 2021 تک چلے گا ۔ اس میں ملک اور بیرون ملک سے کے اساتذہ اور طلبہ شرکت کریں گے ۔ شعبہ کے سربراہ پروفیسر ارتضیٰ کریم نے اس موقع پر کہا کہ اکبر الہ آبادی کے خدمات کو فراموش نہیں کیا سکتا ۔ آج اکبر الہ آبادی کو رخصت ہوئے سو سال مکمل ہوگئے ہیں۔ مگر ان کی اہمیت آج پہلے سے زیادہ ہے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں پورا ملک جشن آزادی کا 75 واں جشن منا رہا ہے اور ہردلعزیز وزیر اعظم نے اس جشن کا 'امرت مہوتسو' عنوان بھی دیا ہے ۔ اس لئے اکبر الہ آبادی کی شعری و ادبی خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا از حد ضروری ہے ۔





      صدرِ شعبہ نے یہ بھی کہا کہ شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی جس نے ہمیشہ قیادت کا رول نبھایا ہے ، اکبر الہ آبادی کے تعلق سے ہونے والا یہ سمینار بھی اپنی نوعیت کی شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی کی اولین کوشش کہی جائے گی ۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان کی دوسری یونیورسٹی میں بھی اس طرح کے سیمنار کو منعقد کیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے اس تاریخی سمینار میں شامل ہونے کے لئے تمام لوگوں کو مدعو کیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: