ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد معاملہ: اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 لوگ گرفتار، کیجریوال نےکیا متاثرہ علاقوں کا دورہ

دہلی پولیس کے پی آراو ایم ایس رندھاوا نےکہا ہےکہ دہلی تشددمعاملے میں اب تک 106 لوگوں کوگرفتارکیاگیا ہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہم شمال مشرقی اضلاع کےلئےدونمبر 22829334 اور 22829335 دستیاب کرا رہے ہیں۔

  • Share this:
دہلی تشدد معاملہ: اب تک 24 لوگوں کی موت، 106 لوگ گرفتار، کیجریوال نےکیا متاثرہ علاقوں کا دورہ
دہلی تشدد معاملے میں 106 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں فساد اورتشدد معاملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے۔ بدھ کو7 دیگرلوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 200 لوگ زخمی بتائےجارہے ہیں۔ گرو تیغ بہادر اسپتال (جی ٹی بی اسپتال) کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 23 ہوگئی ہےجبکہ 189 لوگ زخمی حالت میں لائےگئےہیں۔ وہیں دہلی پولیس کے پی آر او ایم ایس رندھاوا نےکہا ہےکہ دہلی تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 18 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شمال مشرقی اضلاع کےلئے دو نمبر 22829334 اور 22829335 دستیاب کرا رہے ہیں۔ اس سے ہم لوگوں کو اپیل کرنا چاہیں گےکہ اگر آپ کو کسی مدد کی ضرورت ہے، آپ کےپاس کوئی اطلاع ہے، تو آپ بتا سکتے ہیں۔


دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سیلم پور علاقے میں ڈی سی پی دفتر پہنچے۔ اروند کیجریوال نےکہاکہ دہلی کےلوگ تشدد نہیں چاہتےہیں، یہ کچھ شرپسند عناصر اور باہرلوگوں کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں ہندو اور مسلمان کبھی لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس دوران شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ میٹنگ میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا، شمال مشرقی دہلی ضلع کے ڈی ایم ششی کوشل اور دیگر افسران شامل ہوں گے۔ اروند کیجریوال میٹنگ ختم ہونے کے بعد شیو وہار علاقے کا دورہ کریں گے۔




وہیں دہلی تشدد کے پیش نظر امریکی سفارت خانہ نے اپنے شہریوں کےلئے وارننگ جاری کی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر (نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال تشدد متاثرہ علاقے شمال مشرقی دہلی کے علاقوں کا دورہ کرنےکے بعد وزیر داخلہ امت شاہ سے ملنےکےلئے وزارت داخلہ پہنچے۔

 



امت شاہ نے 24 گھنٹے میں بلائی چوتھی میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے تشدد کو لے کر پھر سے میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے۔ یہ منگل سے وزیر داخلہ امت شاہ کی اس موضوع پر چوتھی میٹنگ ہے۔ دہلی تشدد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری اجیت ڈوبھال کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے فساد متاثرہ علاقہ موجپور اور بابر پور کا دورہ کیا۔

دہلی تشدد پر امت شاہ نے پھر سے میٹنگ بلائی ہے۔فائل فوٹو: رائٹرس
دہلی تشدد پر امت شاہ نے پھر سے میٹنگ بلائی ہے۔فائل فوٹو: رائٹرس


کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کریں: عدالت
دہلی ہائی کورٹ نے کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سےکہا، کپل مشرا اور دیگر کے خلاف اشتعال انگیز تقریرکرنے کےلئےایف آئی آر درج کریں۔ ہائی کورٹ نے سالیسیٹر جنرل سے یہ پیغام کمشنر تک پہنچانے کو کہا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے، کمشنرکو للیتا کماری کے  رہنما خطوط پر عمل کرنا چاہیے تھا اور ایف آئی آر درج نہ کرنےکےلئے انہیں سنگین  نتائج کا سامنا ہوگا۔ کوئی بھی قانون کے اصول سےبالاتر نہیں ہے۔

 اس سے قبل ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کی ویڈیو چلائی گئی۔ چونکہ دہلی ہائی کورٹ میں شمال مشرقی دہلی میں جاری تشدد پرکارروائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں بی جے پی لیڈران کے ذریعہ کی جانے والی متعدد تقریروں کے ذریعہ نفرت پھیلانےکا الزام لگایا گیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکرکی ویڈیو دیکھی گئی، جس میں وہ اپنی ریلی کے شرکاء کو ملک کے غداروں کو گولی مار نے کوکہہ رہے ہیں۔
First published: Feb 26, 2020 08:50 PM IST