Delhi Violence : وکیل محمود پراچہ کے دفتر پر دہلی پولیس نے مارا چھاپہ ، دی یہ دلیل
پولیس کا کہنا ہے کہ کورٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ یہ کارروائی دہلی تشدد سے وابستہ معاملات میں کی گئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 25, 2020 12:13 AM IST

Delhi Violence : وکیل محمود پراچہ کے دفتر پر دہلی پولیس نے مارا چھاپہ ، دی یہ دلیل ۔ فائل فوٹو ۔
دہلی تشدد معاملہ میں دہلی پولیس نے ایڈووکیٹ محمود پراچہ کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ کورٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ یہ کارروائی دہلی تشدد سے وابستہ معاملات میں کی گئی ہے ۔
شمال مشرقی دہلی میں 23 سے 27 فروری کے درمیان ہوئے تشدد میں 53 لوگ مارے گئے تھے ۔ اس کی جانچ کیلئے دہلی اقلیتی کمیشن نے نو مارچ کو نو اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی ۔
Delhi: Police raids at lawyer Mehmood Pracha's office in the city. Police say, "A search warrant issued by the court is being executed". Raids are being conducted in connection with the Delhi riots case.
— ANI (@ANI) December 24, 2020
تشدد میں مارے گئے تھے 53 لوگ
شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں اور اس قانون کی حمایت کرنے والوں کے درمیان 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں جھڑپ ہوگئی تھی ، جو کہ تشدد میں بدل گئی ۔ اس دوران کم از کم 53 افراد مارے گئے تھے اور تقریبا 200 لوگ زخمی ہوگئے تھے ۔ معاملہ میں اتوار کو عمر خالد کوگرفتار کیا گیا تھا ۔