ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جمیعۃ علماء ہند کی جانب سے دہلی فساد زدگان کے آشیانے کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر 1کروڑ کی رقم کا فیصلہ

جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ شیو وہار میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ اس لیے وہاں کے سبھی تباہ شدہ مکانوں و دکانوں اور مساجد کی تعمیر کی جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 11, 2020 09:50 PM IST
  • Share this:
جمیعۃ علماء ہند کی جانب سے دہلی فساد زدگان کے آشیانے کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر 1کروڑ کی رقم کا فیصلہ
جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ شیو وہار میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ اس لیے وہاں کے سبھی تباہ شدہ مکانوں و دکانوں اور مساجد کی تعمیر کی جائے گی۔

شمال۔مشرقی دہلی فساد زدگان کے آشیانے کو آباد کرنے کے لیے جمیعۃ علماء ہند نے پہلی قسط کے طور پر مبلغ ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات جمیعۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز میں بتائی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق اس سلسلے میں جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ شیو وہار میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ اس لیے وہاں کے سبھی تباہ شدہ مکانوں و دکانوں اور مساجد کی تعمیر کی جائے گی۔

واضح ہو کہ شیووہار میں جمیعۃ علماء ہند نے ریلیف کمیٹی کا باضابطہ دفتر قائم کیا ہے اور وہاں جمیعۃ علماء ہند کے کارکنان اور سہارن پور وشاملی جمیعۃ علماء ہند یوتھ کلب کے نوجوان لوگوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف شیووہار میں جمیعۃ علماء ہند لیگل سیل کے وکلاء لوگوں کو انصاف دلانے میں بھی سرگرم ہیں۔ دن بھر متاثرین جمیعۃ علماء ہند کے دفتر میں اپنے معاملات لے کر آتے ہیں اور انصاف دلانے میں مدد مانگتے ہیں۔

ریلیز کے مطابق جمیعۃ علما ء ہند کی کوشش سے گزشتہ جمعہ فساد کے بعد پہلی بار نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لوگوں میں اعتماد بحال ہو تا نظر آیا۔ اب لوگ اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں لیکن ان کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ سرچھپانے کا ہے۔ ان کا آشیانہ اور لوازمات فسادیوں نے جلادیے اس لیے یہ ضروری ہے کہ فوری طور سے مکانات کی تعمیر کی جائے۔

دریں اثناء جمیعۃ علماء ہند نے اپنے طور پر لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کا سروے بھی کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لوگوں کے گھروں کی بھی صفائی کی جارہی ہے، جلے ہوئے ملبے ہٹائے جارہے ہیں۔ شیو وہار میں مشکل دنوں سے خیمہ زن مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمیعۃ علماء ہند نے بتایا کہ ہم نے تعمیر کے لیے یہاں ایک مقامی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ اس کے علاوہ مر کز سے مولانا جمال قاسمی، مولانا غیور قاسمی وغیرہ مسلسل لگے ہوئے ہیں، دوسری طرف لیگل معاملات کو ایڈوکیٹ محمد نوراللہ دیکھ رہے ہیں۔

First published: Mar 11, 2020 09:40 PM IST