ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی تشدد: اب تک 34 لوگوں کی موت، تشدد سے متاثر علاقوں دیر رات تک فلیگ مارچ

واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی(North East Delhi) میں تشدد اور تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • Share this:
دہلی تشدد: اب تک 34 لوگوں کی موت، تشدد سے متاثر علاقوں دیر رات تک فلیگ مارچ
واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی(North East Delhi) میں تشدد اور تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے مشرقی علاقے (North East Delhi) میں دو دن کے تشدد ((Delhi Violence)) کے بعد اب ماحول بہتر ہو رہا ہے۔ دہلی میں بھڑکے تشدد میںپر قابو پانے کیلئے پولیس نےدیر رات تک فلیگ مارچ کیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے چپے۔چپے پر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی عوام سے امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔




واضح رہے کہ شمال مشرقی دہلی(North East Delhi) میں تشدد اور تشدد میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تشدد میں 56 پولیس اہلکاروں سمیت 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد آئی بی ملازم کی لاش نالے سے برآمد کی گئی۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال (NSA Ajit Doval ) نے بدھ کے روز تشدد سے متاثرعلاقوں کا دورہ کیا۔ دہلی پولیس کے مطابق، تشدد کے معاملے میں اب تک 106 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔

راجدھانی دہلی میں صورتحال پر قابو پانے کا کام قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کو دیا گیا ہے۔ ڈوبھال نے مخلوط آبادی والے علاقے میں جاکر مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہوا۔ انشااللہ، جلد ہی امن پیدا ہوگا۔ انہوں نے دہلی پولیس کمشنر امولیا پٹنائک اور نئے مقرر کردہ اسپیشل کمشنر ایس این سریواستو کے ساتھ کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی۔
First published: Feb 27, 2020 07:35 AM IST