دہلی تشدد: دہلی میں حالات معمول پر، جمعے کی نماز کو لیکر پولیس الرٹ
پولیس کے افسران نے بتایا کہ ہمارا فوکس پوری دہلی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال۔مشرقی دہلی میں حالات معمول پر لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ وہین ساؤتھ دہلی کے جامعہ میں جمعے کی نماز کو دیکھتے ہوئے چوکسی بڑھادی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 28, 2020 09:24 AM IST

فائل فوٹو
راجدھانی دہلی کے شمال - مشرقی علاقے میں بھڑکے تشدد کے بعد اب حالات بہتر ہو گئے ہیں لیکن پولیس کیلئے ابھی بھی چیلنجز کم نہیں ہے۔ دہلی میں پھیلے تشدد (Delhi Violence) کے بعد آج پہلا جمعہ ہے۔ جمعے کی نماز کے مد نظر پولیس نے اپنی چوکسی اور بڑھادی ہے۔ رات تک تشدد متاثر علاقوں میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ واضح رہے کہ دہلی میں گزشتہ دنوں میں بھڑکے تشدد میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر38 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 200 زیادہ زخمی ہوگئے۔
وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو لوگوں سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ قومی سلامتی کےمشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ بدھ کو دہلی پولیس نے بتایا تھا کہ تشدد معاملے میں اب تک 106 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 18 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی متاثرہ علاقوں کا دور کیا تھا۔
دہلی تشدد کےبعد آج پہلی جمعے کی نماز پڑھی جائے گی۔ دہلی کے پر تشدد ماحول کو دیکھتے ہوئے پولیس کی کوشش ہے کہ آج دن امن سے نکل جائے۔ دہلی پولیس نے علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے چپے۔چپے پر اپنے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کی ہے۔ تشدد متاثر علاقوں میں پولیس کی مستعدی بڑھا دی گئی۔
پولیس کے افسران نے بتایا کہ ہمارا فوکس پوری دہلی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال۔مشرقی دہلی میں حالات معمول پر لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ وہیں ساؤتھ دہلی کے جامعہ میں جمعے کی نماز کو دیکھتے ہوئے چوکسی بڑھادی گئی ہے۔