ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو کو غیر قانونی قرار دیا ، سی ای او کی تقرری بھی رد

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 07, 2016 07:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو کو غیر قانونی قرار دیا ، سی ای او کی تقرری بھی رد
دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی وقف بورڈ کی تشکیل نو کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بورڈ کو تحلیل کر دیا ہے۔

نئی دہلی : دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر کے طور پر مسٹر محبوب عالم کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس عہدے پر ان کی تقرری کو آج منسوخ کر دیا اور بورڈ میں کرپشن اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی سمیت پورے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو سے (سی بی آئی) جانچ کا حکم دیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق آمدنی محکمہ کے آٹھ اکتوبر 2015 کے نوٹیفکیشن سےدہلی وقف بورڈ کے 11 مارچ 2015 کے حکم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ بورڈ کی تنظیم نو اور مسٹر عالم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تقرری کے متعلقہ محکمہ کے حکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر منسوخ کیاجاتا ہے کیونکہ ان کی تقرری کے لئےمجاز مقتدرہ کی منظوری نہیں لی گئی. اگلے حکم تک دہلی حکومت کے ماحولیات و جنگلات کی وزارت میں خصوصی سیکرٹری ایس ایم علی کو بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بورڈ کے پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر اور مسلسل ہو نیوالی غیر قانونی کارروائیوں، قوانین کی خلاف ورزیوں، بدعنوانی کے الزامات اور دیگر خدشات کو دیکھتے ہوئے بورڈ سے متعلق تمام معاملات کو جانچ کے لیے سی بی آئی کے سپرد کیا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2011 میں قائم دہلی وقف بورڈ کی مدت چونکہ اس سال دسمبر میں ختم ہونا ہے اور اس کے سات میں سے پانچ رکن پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں، اس لئے اسے پھر سے منظم کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اس لیے دہلی وقف بورڈ ایکٹ، 1995 کی دفعہ 99 (2) کے تحت سیکرٹری (ریونیو) نیابورڈ تشکیل ہونے تک تمام اختیارات اور فرائض پر عمل کریں گے۔

First published: Oct 07, 2016 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading