உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Fatwa On Mobile: دہلی وقف بورڈ نے شروع کی موبائل پر فتوے کی سہولت

    تفصیل کے مطابق اب دہلی وقف بورڈ سے عوام اپنے روز مرہ کے مسائل میں دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لیئے دئے گئے موبائل نمبروں پر متعین اوقات میں مفتیان کرام سے رجوع کر سکتے ہیں کیونکہ دہلی وقف بورڈ روز بروز اپنی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرتا جارہاہے۔

    تفصیل کے مطابق اب دہلی وقف بورڈ سے عوام اپنے روز مرہ کے مسائل میں دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لیئے دئے گئے موبائل نمبروں پر متعین اوقات میں مفتیان کرام سے رجوع کر سکتے ہیں کیونکہ دہلی وقف بورڈ روز بروز اپنی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرتا جارہاہے۔

    تفصیل کے مطابق اب دہلی وقف بورڈ سے عوام اپنے روز مرہ کے مسائل میں دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لیئے دئے گئے موبائل نمبروں پر متعین اوقات میں مفتیان کرام سے رجوع کر سکتے ہیں کیونکہ دہلی وقف بورڈ روز بروز اپنی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرتا جارہاہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ میں قائم شعبہ دارالافتاء نے عوام کی ضرورت کے مد نظر اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے موبائل پر شرعی مسائل کے فوری جوابات دینے کی خدمت شروع کی ہے اور اس کے لیئے بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان نے باقاعدہ دو مفتیان کرام کو متعین کیا ہے۔وقف بورڈ آفس سے دونوں مفتیان کرام کے موبائل نمبر جاری کیئے گئے ہیں جن میں صدر شعبہ افتاء مفتی ذکاوت حسین قاسمی موبائل نمبر 9891541754اورمفتی طیب قاسمی موبائل نمبر 9015799135عوام کے لیئے جاری کیئے گئے ہیں۔ضرورتمند عوام روز مرہ کے دینی مسائل میں فوری رہنمائی کے لیئے ہفتہ میں کسی بھی دن عصر سے مغرب کی نماز کے اوقات کے درمیان مفتیان کرام کے موبائل نمبر پر فون کرکے رابطہ کر سکتے ہیں اور روز مرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل جیسے طہارت،نماز،عبادات وغیرہ کے متعلق مفتیان کرام سے شرعی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔البتہ جن مسائل میں تحریری یا دستاویزی جوابات کی ضرورت ہو تو اس کے لیئے دفتر وقف بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایمیل آئی ڈی fatwadelhiwaqfboard@gmail.comپر تحریری سؤالات بھیج کر یا ڈاک کے ذریعہ یا بذات خود وقف بورڈ میں پیر،بدھ اور جمعہ کے ایام میں 3سے 5بجے کے درمیان مفتیان کرام سے ملاقات کرکے تفصیلی جواب حاصل کر سکتے ہیں۔

    تفصیل کے مطابق اب دہلی وقف بورڈ سے عوام اپنے روز مرہ کے مسائل میں دینی رہنمائی حاصل کرنے کے لیئے دئے گئے موبائل نمبروں پر متعین اوقات میں مفتیان کرام سے رجوع کر سکتے ہیں کیونکہ دہلی وقف بورڈ روز بروز اپنی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرتا جارہاہے۔ بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی رہنمائی میں ایک طرف جہاں ضروتمند عوام اپنے دنیاوی اور اقتصادی مسائل کو لیکر بڑی تعداد میں وقف بورڈ سے رجوع کر رہے ہیں وہیں اب شرعی مسائل میں بھی عوام کی رہنمائی دہلی وقف بورڈ سے کی جارہی ہے۔چیئرمین امانت اللہ خان نے علماء اور ملت کے معزز افراد کے مطالبہ اور مشورہ پر دفتر وقف بورڈ دریا گنج میں باقاعدہ شعبہ دارالافتاء کا قیام کیا تھا جس نے 2021میں باقاعدہ اپنی خدمات کا آغاز کیا جس کے لیئے دو تربیت یافتہ مفتیوں اور اسلامی اسکالرکا انتظام کیا گیا ہے۔

    Houseboat Dal Lake: ڈل جھیل میں ایک اور ہاؤس بوٹ خاکستر،9 سالہ بچی کی جھلس کر دردناک موت

    صدر مفتی جناب مفتی ذکاوت حسین قاسمی اور نائب مفتی محمد طیب قاسمی صاحب کی زیر نگرانی شرعی مسائل میں رہنمائی کے لیئے ضرورتمند دفتر وقف بورڈ کے شعبہ دارالافتاء سے رجوع کر رہے ہیں اور زبانی،تحریری یا فون پر مفتیان کرام سے رہنمائی حاصل کر رہے ہیں۔اب دفتر وقف بورڈ نے عوام کی مزید سہولت کے لیئے اپنی ایمیل آئی ڈی کے ساتھ موبائل نمبر جاری کردیئے ہیں جس پر کوئی بھی ضرورتمندروز عصر کی نماز سے مغرب کی نماز کے اوقات میں فون کرکے فوری حل طلب مسائل کے لیئے فون پر شرعی رہنمائی حاصل کرسکتا ہے اور جاری کی گئی ایمیل آئی ڈی پر انگلش،ہندی یااردو زبان میں اپنے سؤالات بھیج کر شرعی رہنمائی حاصل کر سکتا ہے۔

    اب اجمیر کی درگاہ کے نیچے شیولنگ ہونے کا دعویٰ، Gyanvapi کی طرح کی سروے کرانے کا مطالبہ

    شعبہ کے صدر مفتی جناب مفتی ذکاوت حسین قاسمی صاحب نے بتایا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کی جانب سے اٹھایا گیا یہ ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ دفتر وقف بورڈ سے عوام اپنی دنیاوی ضروریات کے لیئے رجوع کرتے ہیں تاہم اب شرعی رہنمائی بھی عوام دفتر وقف بورڈ سے حاصل کرسکیں گے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: