உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: کیجریوال حکومت دہلی والوں کو پیاسا مارنا چاہتی ہے، آخر کیوں ہے ہریانہ کے رحم وکرم پر دہلی : مجلس اتحاد المسلمین

    Delhi News: کیجریوال حکومت دہلی والوں کو پیاسا مارنا چاہتی ہے، آخر کیوں ہے ہریانہ کے رحم وکرم پر دہلی : مجلس اتحاد المسلمین

    Delhi News: کیجریوال حکومت دہلی والوں کو پیاسا مارنا چاہتی ہے، آخر کیوں ہے ہریانہ کے رحم وکرم پر دہلی : مجلس اتحاد المسلمین

    Delhi News: مجلس اتحاد المسلمین دہلی  کے صدر کلیم الحفیظ نے عام آدمی پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے دہلی کے عوام پانی کی ایک بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ اگر یہی حالات رہے تو مزید پریشانیاں کھڑی ہوجائیں گی۔ حکومت کے پاس پیاس بجھانے کے لیے پانی نہیں شراب ہے۔

    • Share this:
    نئی دہلی : دہلی کے عوام پانی کی ایک بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ اگر یہی حالات رہے تو مزید پریشانیاں کھڑی ہوجائیں گی۔ حکومت کے پاس پیاس بجھانے کے لیے پانی نہیں شراب ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کے عوام ہریانہ سرکار کے رحم و کرم پر ہیں۔ اگر اس نے پانی نہیں چھوڑا تو دہلی پیاسی مرجائے گی۔ حکومت کے پاس کوئی متبادل انتظام نہیں ہے۔ اپنے چہرے کے اشتہار پر خرچ کی جانے والی رقم اگر زیر زمین پانی کو نکالنے پر خرچ کردی جائے تو دہلی والوں کو پانی مل سکتا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا، ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ دوبارہ TMC میں شامل


    کلیم الحفیظ نے کہا کہ کوئی بھی حکومت کسی پڑوسی حکومت کو مورد الزام ٹھہرا کر اپنی ذمہ داری اور جواب دہی سے نہیں بچ سکتی، جو حکومت اپنی عوام کو پینے کا پانی نہیں دے سکتی وہ کیا دے سکتی ہے۔ کیجریوال سرکار کا دہلی ماڈل ایک پرپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ دہلی میں شراب فراہم کرنے میں سرکار نے جو دل چسپی دکھائی ہے، پانی فراہم کرنے میں بھی دکھانی چاہئے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: اکھیلیش یادو سے ناراضگی کے سوال پر Azam Khan نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات


    انھوں نے سوال کیا کہ کیا لوگ پانی کی جگہ شراب سے تشنگی بجھائیں گے۔ کاش شراب کے ٹھیکوں کی جگہ پیاؤ کھولے جاتے۔ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ ہریانہ سرکار جب چاہے دہلی والوں کوپیاسا مار سکتی ہے۔ ایک طرف گرمی کی شدت ہے دوسری طرف پانی نہیں ہے ایسے میں لوگ کس طرح زندہ رہیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ پانی کا مستقل انتظام کرے، ان علاقوں میں پانی کے ٹینکر فراہم کرے جہاں کے لوگ پریشان ہیں۔ کسی ایک ریاست کا دوسری ریاست پر منحصر ہونا ٹھیک نہیں ہے۔

    کلیم الحفیظ نے کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی کی سرکار ہے۔ بی جے پی سرکار کو کسی کے مرنے جینے سے کوئی مطلب نہیں ہے، اسے تو مسجد ۔ مندر کے نام پر لوگوں کو الجھا کر رکھنا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: