ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آر ٹی آئی میں انکشاف ، نوٹ بندی کے 15 دن بعد 500 کے نوٹوں کی شروع ہوئی تھی چھپائی

حق اطلاعات ایکٹ کے ذریعہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے سے تقریبا ڈھائی ماہ پہلے ہی دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع ہوگئی تھی

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 02, 2017 07:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر ٹی آئی میں انکشاف ، نوٹ بندی کے 15 دن بعد 500 کے نوٹوں کی شروع ہوئی تھی چھپائی
حق اطلاعات ایکٹ کے ذریعہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے سے تقریبا ڈھائی ماہ پہلے ہی دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع ہوگئی تھی

نئی دہلی : حق اطلاعات ایکٹ (آر ٹی آئی) کے ذریعہ انکشاف ہوا ہے کہ حکومت کے ذریعہ نوٹ بندی کا اعلان کئے جانے سے تقریبا ڈھائی ماہ پہلے ہی دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی چھپائی شروع ہوگئی تھی جبکہ 500 کے نوٹوں کی چھپائی کا کام نوٹ بندی کے اعلان کے 15 دن بعد شروع ہوا تھا۔

مدھیہ پردیش کے نیمچ کے رہنے والے سماجی کارکن چندر شیکھر گوڑ نے جمعرات کو بتایا کہ ان کی آر ٹی آئی درخواست پر ریزرو بینک آف انڈیا نوٹ پرنٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ملے جواب کے ذریعے یہ اہم معلومات حاصل ہوئی ہے۔

بنگلور میں واقع بی آر بی این ایم پی ایل کے ایک افسر نے جواب میں بتایا کہ اس یونٹ میں دو ہزار روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ کا پہلا مرحلہ 22 اگست 2016 کو شروع کیا گیا تھا، جبکہ 500 روپے کے نئے نوٹوں کی پرنٹنگ کا پہلا مرحلہ 23 ​​نومبر 2016 کو شروع ہوا تھا ۔

آر بی آئی کی طرف سے سال 1995 میں قائم کی گئی کمپنی نے گوڑ کی آر ٹی آئی عرضی کے ایک اور سوال پر بتایا کہ اس یونٹ میں 500 روپے کے پرانے نوٹوں کی پرنٹنگ کا آخری مرحلہ 27 اکتوبر 2016 کو ختم ہوا تھا ، جبکہ ایک ہزار کے پرانے نوٹوں کی پرنٹنگ کا آخری مرحلہ 28 جولائی 2016 کو ختم ہوا تھا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی نے آٹھ نومبر 2016 کی رات اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں اعلان کیا تھا کہ 500 اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو منسوخ کردیا تھا ۔

First published: Mar 02, 2017 07:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading