ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نئے سال پر گھنے کہرے کی چادر میں لپٹی دہلی، ریل اور ہوائی خدمات متاثر

نئی دہلی۔ قومی راجدھانی میں لوگوں نے آج نئے سال کا استقبال گھنے کہرے کے ساتھ کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 01, 2018 10:50 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نئے سال پر گھنے کہرے کی چادر میں لپٹی دہلی، ریل اور ہوائی خدمات متاثر
ویژیبلٹی کم ہونےکی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات پر گہرا اثر پڑا۔

نئی دہلی۔ قومی راجدھانی میں لوگوں نے آج نئے سال کا استقبال گھنے کہرے کے ساتھ کیا۔ تاہم دن چڑھنے کے ساتھ دھند کم ہونے لگی ہے۔ ویژیبلٹی کم ہونےکی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات پر گہرا اثر پڑا۔


سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے تقریبا 20 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ 150 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی اور تقریبا 50 طیاروں کی روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ ریل خدمات بھی اس کہرے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔


گھنے کہرے کے باوجود نئے سال کے موقع پر كہيں کہیں مندروں میں عقیدت مندوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ کم ویژیبلٹی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رہی تھیں۔




سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے تقریبا 20 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے تقریبا 20 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

ویسے موسمیات سے متعلق سائنسدانوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں سردی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔  بتا دیں کہ شمالی ہندوستان میں ٹھنڈک اپنا اثر دکھا رہی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ بھی سردی کی گرفت میں ہیں۔ اتوار کو جہاں زیادہ تر مقامات پر کہرا چھایا رہا۔ حصار سب سے ٹھنڈ مقام رہا  جہاں درجہ حرارت صفر سے 3.9 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا۔

First published: Jan 01, 2018 10:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading