ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گھنے کہرے نے روک دی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی رفتار، 300 سے زیادہ ٹرینیں لیٹ

کہرے نے دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان کی رفتار پر بریک لگا دی ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Dec 08, 2016 09:51 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گھنے کہرے نے روک دی دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی رفتار، 300 سے زیادہ ٹرینیں لیٹ
کہرے نے دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان کی رفتار پر بریک لگا دی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں آج بھی گھنا کہرا چھایا ہوا ہے۔ کہرے نے دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہندوستان کی رفتار پر بریک لگا دی ہے۔ آج صبح سے ہی کہرے کی وجہ سے سڑکوں پر وزیبلٹی انتہائی کم ہے۔ دہلی میں عالم یہ ہے کہ چند میٹر کے فاصلے پر دیکھنا بھی مشکل ہے۔ کہرے کا اثر صرف سڑک ٹریفک پر ہی نہیں بلکہ ریل اور ہوائی ٹریفک پر بھی پڑا ہے۔


کہرے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک رینگ-رینگ کر چل رہی ہے۔ وزیبلٹی کم ہونے کی وجہ سے لوگ گاڑيوں کی روشنی جلا کر چل رہے ہیں۔ کہرے کی وجہ سے سڑک اور ریل ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ کہرے کا سب سے زیادہ اثر ریل ٹریفک پر پڑا ہے۔ 300 سے زیادہ ٹرینیں ایسی ہیں جو تاخیر سے چل رہی ہیں۔ حالات یہ ہیں کہ کئی گاڑیاں تو 24 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔


درجنوں ٹرینوں کا وقت بدلا گیا ہے یعنی انہیں ری شیڈول کیا گیا ہے۔ ایسی بھی ٹرینیں ہیں جنہیں منسوخ کر دیا گیا ہے۔ الگ الگ شہروں میں ریلوے اسٹیشنوں پر لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور اپنی اپنی ٹرینوں کے لئے انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔


نیچے کی اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دہلی کا کیا حال ہے۔ یہ تصویر راج پتھ کی ہے۔ چند میٹر کے فاصلے پر بھی صاف دیکھ پانا مشکل ہے۔

fog_janpath

دہلی نظام الدین سے طوفان ایکسپریس، تاج ایکسپریس، جبل پور ایکسپریس، تمل ناڈو ایکسپریس، جی ٹی ایکسپریس، ممبئی سی ایس ٹی ایم امرتسر اور گولڈن ٹیمپل میل جیسی ٹرینیں لیٹ چل رہی ہیں۔

وہیں، ہوائی ٹریفک پر بھی برا اثر پڑا ہے۔ دہلی سے پرواز بھرنے والی درجن بھر سے زیادہ پروازوں کا آپریشن فی الحال دھند کی مار جھیل رہا ہے۔ دہلی سے پروازوں کا آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

First published: Dec 08, 2016 09:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading