دیوبند پولیس اور انٹلیجنس ٹیم نے دیوبند میں غیر قانونی طریقہ سے چھپ کر رہ رہے 5 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشی افراد طویل عرصے سے دیوبند میں اپنی شناخت چھپا کر رہ رہے تھے اور کاروبار کر رہے تھے . پولیس کے مطابق گرفتار بنگلہ دیشیوں کا تعلق بنگلہ دیش کے الگ الگ شہروں سے ہے جو بغیر پاسپورٹ اور ویزا ہندوستان میں داخل ہوئے تھے ۔
پولیس نے اب اس معاملہ میں سیکورٹی ایجنسیوں سے رابطہ کیا ہے ۔ فی الحال گرفتار سبھی ملزمین کو فارن ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمان کے نام رفیق الاسلام ، احمد عرف عبداللہ ، منیر الزمان ، اسلام اور محمّد منہاج ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔