سلمان خورشید کی بھگوان رام کی آرتی کرنے والی ویڈیو وائرل ، علما نے کہا : توبہ کرکے دوبارہ کلمہ پڑھیں
یو پی اے حکومت میں وزیر قانون رہ چکے سلمان خورشید کی ایک پروگرام میں بھگوان رام کی آرتی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 29, 2017 12:50 PM IST

یو پی اے حکومت میں وزیر قانون رہ چکے سلمان خورشید کی ایک پروگرام میں بھگوان رام کی آرتی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔
سنبھل : یو پی اے حکومت میں وزیر قانون رہ چکے سلمان خورشید کی ایک پروگرام میں بھگوان رام کی آرتی اتارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔ اس کی وجہ سے جہاں علما نے سلمان خورشید کو توبہ اور پھر سے کلمہ پڑھنے کی تلقین کی ہے ، وہیں لوگ نے بھی اس کی سخت تنقید کی ہے ۔
خیال رہے کہ سلمان خورشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے ، جس میں وہ کلکی مہوتسو کے دوران بھگوان رام کی آرتی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیوبند کے مفتی طارق قاسمی نے سلمان خورشید کو توبہ کرنے کیلئے کہا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں کسی اور کی عبادت نہیں کی جاسکتی ۔ اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو اسے اسلام سے باہر کردیا جائے گا ۔ دیوبند کے علما نے اسے صحیح فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسلام سے خارج ہونے کے بعد پھر سے کلمہ پڑھنے کے بعد اسلام میں داخل ہونے کی بات کہی ہے ۔