ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: رکشا بندھن کے موقع پر کیا ہے محکمہ ڈاک کی خاص پیشکش، جانئے یہاں 

اس سال کورونا وبا کے خوف نے نہ صرف بھائی بہنوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں مشکل پیدا کر دی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ اور کورئیر سروس کو بھی متاثر کیا ہے۔

  • Share this:
میرٹھ: رکشا بندھن کے موقع پر کیا ہے محکمہ ڈاک کی خاص پیشکش، جانئے یہاں 
رکشا بندھن کے موقع پر کیا ہے محکمہ ڈاک کی خاص پیشکش 

میرٹھ ۔ رکشا بندھن کا تہوار بھائی بہن کا ایک دوسرے کے لیے محبت اور عقیدت ظاہر کرنے کا تہوار ہے جس میں بہنیں  اپنے بھائیوں کی کلائی پر راکھی باندھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہیں۔ تہوار کے اس خاص موقع پر بھائیوں سے ملنے میں مجبور بہنیں بھی کورئیر یا ڈاک کے ذریعہ راکھی بھیج کر بھائیوں کے لیے اپنا پیار ظاہر کرتی ہیں لیکن اس سال کورونا وبا کے خوف نے نہ صرف بھائی بہنوں کو ایک دوسرے سے ملنے میں مشکل پیدا کر دی ہے بلکہ ٹرانسپورٹ اور کورئیر سروس کو بھی متاثر کیا ہے۔ ایسے میں محکمہ ڈاک نے پوسٹ سے  راکھی بھیجنے والی بہنوں کے لیے خاص راکھی لفافہ تیار کرنے کے ساتھ خاص راکھی پوسٹل سروس کی بھی شروعات کی ہے۔


میرٹھ میں محکمہ ڈاک کے سینئر پوسٹ ماسٹر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ان مشکل حالات میں راکھی والے پوسٹل پیکٹوں کو وقت پر پہنچنا محکمہ ڈاک کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا جسے خاص پوسٹل سروس کے ذریعہ آسان بنایا گیا ہے۔ محکمہ ڈاک کی اس خدمات سے بہنیں بھی کافی مطمئن اور خوش نظر آ رہی ہیں۔


خاص لفافے میں راکھی بھیجنے گھنٹہ گھر ڈاک گھر پہنچی آشا بتاتی ہے کہ کورونا انفیکشن کے خطرے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے بھائی کا اس رکشا بندھن پر میرٹھ آنا ممکن نہیں ہے۔ ایسے میں راکھی بھیج کر تہوار کی رسموں اور اپنے جذبات کو ظاہر کرنا بھی ضروری ہے لیکن ان حالات میں کورئیر سروس بھی متاثر ہے۔ ایسے میں محکمہ ڈاک کی یہ خصوصی پیش رفت اور خدمات کافی مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ اس خاص سروس کے ذریعہ اب  بہنیں بھی مطمئن ہیں کہ ان کی راکھی وقت پر بھائیوں تک پہنچ جائیگی۔ میرٹھ گھنٹہ گھر پوسٹ آفس کے پوسٹ ماسٹر ہریش کمار کے مطابق اس سروس کے تحت راکھی پوسٹ کو وقت پر پہنچانے کے لیے خاص احتیاط اور اقدامات کیے گئے ہیں۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 31, 2020 08:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading