نئی دہلی: دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر دفتر میں دھرنے پر بیٹھے دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین کے بعد اب منیش سسودیا کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ انہیں ایل این جے پی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان کے پیشاب میں کیٹون لیول 7.4 پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیرکی شام سے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اپنے تین وزرا کے ساتھ ایل جی ہاوس میں دھرنا دے رہے ہیں۔ منگل کو ستیندر جین کے دھرنے پر بیٹھنے کے بعد بدھ سے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے بھی بھوک ہڑتال شروع کردی۔
آئی اے ایس افسروں کی ہڑتال ختم کرانے کے مطالبات کو لے کر چل رہے اس دھرنے کو کئی اپوزیشن پارٹیوں نے حمایت دی ہے۔ ممتا بنرجی، ایچ ڈی کمار سوامی، چندرا بابو نائیڈو اور پنارائی وجین ہفتہ کو کیجریوال سے ملنے ایل جی دفتر پہنچے تھے، لیکن انہیں اجازت نہیں ملی۔
اتوار کو عام ٓدمی پارٹی نے وزیراعظم کی رہائش گاہ تک مارچ نکالنے کی کوشش کی، لیکن اجازت نہ ملنے کے سبب انہیں درمیان میں ہی روک دیا گیا۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس پر تنقید کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں نے کانگریس کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔