ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر لگایا گیا ’گولی مارو...‘ کا نعرہ، حراست میں لئے گئے 6 لوگ

دلی میٹرو کے احاطے میں کسی بھی طرح کے احتجاج کی ممانعت ہے۔

  • Share this:
دہلی کے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر لگایا گیا ’گولی مارو...‘ کا نعرہ، حراست میں لئے گئے 6 لوگ
دہلی: میٹرو اسٹیشن پر لوگوں نے لگائے ’گولی مارو..‘ کے نعرے، حراست میں 6 لوگ

نئی دہلی۔ دہلی کے سب سے مصروف مانے جانے والے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں چھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دراصل، ہفتہ کی صبح ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا جس میں کچھ لوگ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر ’ ملک کے غداروں کو، گولی مارو... کو‘ نعرے لگاتے سنے گئے۔ ان لوگوں نے سفید شرٹ اور سر پر زعفرانی پٹہ باندھ رکھا تھا۔


یہ واقعہ صبح تقریبا 10:52  بجے پیش آیا۔ دلی میٹرو ریل کارپوریشن لمٹیڈ (DMRC)  نے نعرہ لگانے والوں کو ’ مسافروں‘ کے طور پر نشان زد کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اہلکاروں اور اسٹیشن پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے’ انہیں پکڑ کر آگے کی ضروری کارروائی کے لئے فورا دلی میٹرو ریل پولیس کو سونپ دیا‘۔ دلی میٹرو کے احاطے میں کسی بھی طرح کے احتجاج کی ممانعت ہے۔


فائل فوٹو


شمال مشرقی ضلع کے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ پیر کے روز سے نیم فوجی دستوں کے تقریبا 7000 جوان تعینات ہیں۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے دلی پولیس کے سینکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔ اس دوران دلی پولیس کے سینئر افسران مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کشیدگی کے ماحول کو معمول بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔
First published: Feb 29, 2020 04:07 PM IST