اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر: ہندوستان کو سعودی عرب نے دیا دیوالی کا تحفہ، نہیں مہنگا ہو گا ہندوستان میں پٹرول۔ ڈیزل

    سلمان بن عبدالعزیز۔ نریندر مودی

    سلمان بن عبدالعزیز۔ نریندر مودی

    ہندوستان سعودی عرب سے تقریبا 18 فیصد تیل خریدتا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان نے 39.8 ملین میٹرک ٹن تیل درآمد کیا تھا۔ وہیں، ہندوستان میں 30 فیصدی ایل پی جی سعودی عرب سے آتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی دو تیل ریفائنریوں پر پچھلے مہینے ڈرون سے حملے ہوئے تھے۔ کمپنی پر حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں زبردست تیزی آنے کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا۔ پہلے سے ہی معاشی مندی سے جوجھ رہے ہندوستان پر یہ بہت بھاری پڑ سکتا تھا۔ اس وجہ سے حکومت فکرمند تھی اور اسی لئے پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان نے سعودی عرب کی توانائی کے نئے وزیر عبدالعزیز بن سلمان سے فون پر بات کی اور کہا کہ وہ ہندوستانی سپلائی کو متاثر کرنے کی اجازت نہ دیں۔

      سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر اوصاف سعید نے نیوز 18 کو بتایا کہ سعودی عرب نے ہندوستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تیل کا معتمد اور بھروسے مند ذریعہ بنے رہیں گے۔ ہندوستان کو جتنی بھی تیل کی ضرورت ہو گی سعودی اسے فراہم کرائے گا۔

      ہندوستان سعودی عرب سے تقریبا 18 فیصد تیل خریدتا ہے۔ پچھلے سال ہندوستان نے 39.8 ملین میٹرک ٹن تیل درآمد کیا تھا۔ وہیں، ہندوستان میں 30 فیصدی ایل پی جی سعودی عرب سے آتی ہے۔ سعودی عرب کے دورے پر گئے وزیر اعظم مودی نے آرامکو جھٹکے کے باوجود مسلسل تیل سپلائی کے لئے شاہ سلمان کا نجی طور پر شکریہ ادا کیا تھا۔

       
      First published: